امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن( شاہ خالد)امریکا مسلسل طیارہ حادثات کے بعد اب ٹرین حادثات کی زد میں آ گیا اور تین گھنٹے کے دوران دو ریل حادثات سامنے آئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیبراسکا میں تین گھنٹے کے دو ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ایک واقعہ میں مال بردار گاڑیوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور دوسرے واقعے میں متعدد کنٹینرز میں آگ لگ گئی۔
ان حادثات میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہیں تام حادثے کے پیش نظر اپ اور ڈاؤن ٹریکس کو بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں حال میں ہی تواتر کے ساتھ کئی طیارہ حادثات رونما ہوئے جس میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
سب سے بڑا حادثہ جنوری کے آخری ہفتے میں پیش آیا جب واشنگٹن کے قریب مسافر طیارے سے فوجی ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں جہاز کے عملے سمیت سوار 100 سے زائد مسافر لقمہ اجل بن گئے جن میں ایک پاکستانی خاتون بھی شامل تھیں۔
یکم فروری کو امریکی ریاست پنسلونیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک اور طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہوگیا، جس میں ایک بچہ اور پانچ دیگر افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔
اس سے اگلے ہی روز ہیوسٹن میں ایک اور مسافر طیارے میں ٹیک آف کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، طیارے میں عملے کے پانچ ارکان سمیت 104 مسافر سوار تھے۔ تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
الاسکا میں ایک اور مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد لاپتہ ہوگیا جس کا ملبہ بعد ازاں مل گیا۔ گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں پائلٹ سمیت سوار 10 مسافر ہلاک ہوئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: طیارہ حادثات ٹرین حادثات

پڑھیں:

کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں

کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں۔سرجانی فور کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا، متوفی عابد فرسٹ ایئر کا طالبعلم اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، شیرشاہ پل پر ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 29 سالہ نسرین جان سے گئی جبکہ اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹاؤن فرید کالونی میں واٹر ٹینکر نے 4 سالہ سفیان کو کچل دیا، پولیس نے ٹینکر تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔رواں سال کراچی میں ہیوی ٹریفک کے حادثات میں 246 افراد جان گنوا چکے، سب سے زیادہ ٹریلر کی ٹکر سے 95 افراد لقمہ اجل بنے، ٹینکر حادثے میں جاں بحق عابد رئیس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • حادثات کم نہ ہوئے، نابالغ ڈرائیور شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے
  • یورپ میں جنگ کا خطرہ بڑھ گیا، برطانیہ نے تیاریاں تیز کردیں،امریکا پرانحصار ختم
  • آزاد پتن، مسافر بس دریائے جہلم میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق
  • منشیات اسمگلنگ کا الزام، ٹرمپ کا وینزویلا کیخلاف زمینی کارروائی کا عندیہ
  • ریلوے میں بوگیوں کی شدید کمی سے ٹرین آپریشن متاثر
  • جماعت اسلامی کا  ہیوی ٹریفک حادثات اور ای چالان کیخلاف 13 دسمبر کو دھرنے کا اعلان
  • ریلوے کو بوگیوں کی شدید قلت، ٹرین آپریشن بری طرح متاثر
  • کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی ٹریفک نے ایک روز میں 3 جانیں لے لیں
  • امریکی فورسز کی کمانڈو کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضے کی ویڈیو وائرل
  • کراچی میں ڈمپروٹینکرزچلتی پھرتی موت بن گئے‘کاشف شیخ