برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2025ء) سفارتخانہ پاکستان میں نئے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں یہاں موجود ایک طلبہ تنظیم" بزم برلن" نے سفارتخانہ کے تعاون سے ایک تقریب کا اہتمام کیا ، جس کی مہمان خصوصی پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ تھیں۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ طلبہ تنظیم کی ابتدا کب ،کیسے اور کہاں سے ہوئ تھی ان تمام باتوں پر تنظیم سے منسلک سب سے پرانے رکن عدیل ظفر نے روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھا کہ 1997 میں جب کوئی کوئی انڈیا اور پاکستان سے جرمنی پڑھنے آتا تھا مگر اس میں بھی جرمن زبان میں پڑھائ کرنے کے لئے بہت زیادہ محنت اور وقت لگتا تھا جس کی بناء پر اکثر طالب علم پڑھائ چھوڑ کر واپسی کی راہ لینے پر مجبور ہوجاتے تھے۔ تقریب میں نئے و پرانے طلبہ ،طالبات اور ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

یہ تقریب ہر سال برلن آنے والے بچے طلباء کو خوش آمدید کہنے کے لئے کی جاتی ہے جس میں نئے اور پرانے طلبہ شرکت کرکے آپس میں ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔

پرانے طلبہ نئے آنے والوں کو یہاں کے چیلنجز سے متعلق آگاہی دیتے ہیں ۔ تقریب میں مختلف موضوعات پر ماہرین نے بات کی جن میں روز مرہ زندگی میں کام آنے والی انشورنس، جرمنی میں نیا کاروبار شروع کرنے سے متعلق آگاہی اور یہاں نوکریوں کے حصول کو آسان بنانے کے لئے پروفیشنل سی ویز بنانے کے متعلق بتایا گیا۔ تقریب کے حوالے سے پاکستانی سفیر ثقلین سیدہ کا کہنا تھا کہ آج کی یہ تقریب واقعی قابل ستائش تھی کیونکہ آج کی تقریب میں نا صرف جرمنی آنے والے نئے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ چانسن کارٹے، پی آر پر آئے ہوئے پروفیشنلز نے بھی شرکت کی جن کو بہترین طریقے سے راہنمائ دی گئ۔

تقریب کے آرگنائز محمد عادل کا کہنا تھا کہ ہم بزم برلن کو مزید بہتری کی طرف لے جانا چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہم چاہتے ہیں کہ نئے آنے والے طلبہ و طالبات آگے آئیں اور اس تنظیم کو مزید موثر انداز میں آگے لے کر جائیں۔ ساتھ ہی ساتھ محمد عادل نے سفارتخانہ پاکستان کے عملے اور خصوصی طور پر سفیر پاکستان ثقلین سیدہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب شریک طلبہ کا کہنا تھا کہ آج کی یہ تقریب نئے اور پرانے دونوں طلباء کے لئے انتہائی معلوماتی تھا۔ اور ہم چاہیں گے کہ آئندہ بھی بزم برلن تنظیم اسی قسم کے سیمینار مختلف موضوعات پر منعقد کرواتی رہے اور سفارت خانہ پاکستان سے بھی ہم آئندہ بھی بھرپور تعاون کی امید رکھتے ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا تھا کہ کے لئے

پڑھیں:

جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے

قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی، تقریب حلف برداری میں وکلا اور سپریم کورٹ سٹاف شرکت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان کی بیرون ملک سے واپسی تک جسٹس منصور بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس حلف اٹھائیں گے۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیں گے، حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوگی، تقریب حلف برداری میں وکلا اور سپریم کورٹ سٹاف شرکت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی بیرون ملک سے واپسی تک جسٹس منصور بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کا گرلز ہاسٹل میں قتل
  • گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • ویمنز ورلڈ کپ تک رسائی، پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کیلیے بڑا اعزاز
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''کربلائے عصر فلسطین سیمینار''
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے مہارت اور اعلیٰ اوصاف ثابت کئے: آرمی چیف
  • جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو بطور قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف اٹھائیں گے
  • دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں طلبہ وطالبات کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب