’لگتا ہے وکلاء چاہتے ہیں لوگ قید میں سڑتے رہیں‘ ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت ہوئی تاہم وکیل سلمان اکرم راجہ کے نہ پہنچنے سے سماعت کل تک ملتوی کی گئی۔
کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے کی۔
معاون وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک کے سبب عدالتی کارروائی میں نہیں پہنچ سکے، سپریم کورٹ آنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ مارگلہ روڈ والا کھلا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ہوسکتا ہے مجھے رینجرز اہلکاروں کے قتل کیس میں گرفتار کرکے ملٹری کورٹ لے جایا جائے، سلمان اکرم راجہ
اس پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ خواجہ حارث صاحب اور باقی لوگ بھی پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آدھا گھنٹہ پہلے نکل آتے اس وقت سپریم کورٹ ہوتے، لگتا ہے وکلاء چاہتے ہیں لوگ قید میں سڑتے رہیں۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیک ہے وکلاء نہیں چاہتے تو کیا کیا جاسکتا ہے۔
بعد میں کارروائی کا حکمنامہ بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق کیس سماعت کیلئے پکارا گیا تاہم سلمان اکرم راجہ عدالت میں موجود نہیں تھے، سماعت کل تک ملتوی کی جاتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
military courts case سلمان اکرم راجہ ملٹری کورٹس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ ملٹری کورٹس سلمان اکرم راجہ ملٹری کورٹ
پڑھیں:
جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی
راولپنڈی( آئی این پی )بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی کر دی گئی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ پیر کوچھٹی پر تھے ، اس حوالے سے تمام ملزمان کو جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، سپریم کورٹ کا چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کا حکم ابھی عدالت نہیں پہنچا۔جج کی چھٹی کے باعث عدالت کے باہر سے پولیس کی نفری بھی واپس بھیج دی گئی جبکہ عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔ پیر کو سماعت پر دو اہم گواہان مجسٹریٹ مجتبی اور سب انسپکٹر ریاض کو پانچویں بار طلب کیا گیا تھا، مذکورہ کیس گزشتہ دو ماہ سے التوا کا شکار ہے اور اب تک 119 گواہان میں سے صرف 25 کے بیانات ریکارڈ ہو سکے ہیں۔