لوئر دیر، خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسپتال ذرائع کے مطابق بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی تمام بچوں کے مکمل طور پر صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ کے لیبر روم میں ایک خاتون نے بیک وقت بچوں کو جنم دیا، جو کہ تمام صحت مند ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی تمام بچوں کے مکمل طور پر صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے انتہائی محنت کے ساتھ لیبر روم میں ڈیلیوری کا عمل مکمل کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جس خاتون نے بچوں کو جنم دیا ہے، ان کا تعلق شگو نامی علاقے سے ہے جب کہ بچوں میں 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ بچوں کے والدین اور اہل خاندان خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ ہفتوں قبل بھی بنوں میں ایک خاتون نے بیک وقت 5 پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بچوں کو جنم دیا خاتون نے بیک وقت
پڑھیں:
سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند، پولیو ورکرز کا بھی احتجاج
راولپنڈی کے تینوں اسپتالوں میں پیر کو دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، سرکاری اسپتالوں کی نج کاری کے خلاف ڈاکٹروں نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال کی او پی ڈیز بند ہیں۔ او پی ڈی ہڑتال کی کال ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے دے رکھی ہے۔
صدر وائے ڈی اے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال ڈاکٹر عارف عزیز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نج کاری کسی صورت قبول نہیں، حکومت سرکاری اسپتالوں کی نج کاری کا فیصلہ واپس لے۔
صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر عارف عزیز نے کہا کہ تینوں اسپتالوں کی ایمرجنسی اور ان ڈور سروسز برقرار ہیں، مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کا دائرہ دیگر شعبوں تک وسیع ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب، محکمہ صحت کے مراکز آؤٹ سورس کرنے کے اقدامات پر تحفظات سے پولیو و ڈینگی مہم بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صونے میں پولیو مہم کے آغاز پر راولپنڈی میں پولیو ورکرز میدان میں نکل آئے۔
راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں گوجر خان، چکری اور شہر کی یونین کونسل پھگواڑی میں پولیو ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔
محکمہ صحت کو نجی تحویل میں دینے کے فیصلے پر ورکرز سراپا احتجاج ہیں۔ ملازمتیں غیر یقینی کا شکار ہوگئیں جبکہ ورکرز کا روزگار خطرے میں پڑ گیا۔ پولیو ورکرز کو بروقت تنخواہیں اور مالی تحفظ نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا جا رہا ہے۔
احتجاج کے باعث راولپنڈی میں پولیو اور ڈینگی مہم عارضی طور پر معطل ہوگئی۔