میرپورماتھیلو،سی پیک پر گاڑیوں پر فائرنگ کیخلاف خصوصی آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت)سی پیک پر گاڑیوں پر فائرنگ کرنے والے اغوا کاروں/ ڈاکوؤں کے گینگ کے خلاف خصوصی آپریشن آج چوتھے روز بھی تیزی سے جاری وساری ہے۔ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو و رینجرز کے ونگ کمانڈر کی کمانڈ میں گھوٹکی پولیس اور رینجرز کاسی پیک پر حملہ،روپوش/اشتہاری ملزمان و دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری،سب ڈویژن رونتی کے تھانہ بیلو میر پور کی حدود کچے کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،سرچ آپریشن میں سی پیک پر حملہ، قتل،اغوا ودیگر سنگین نوعیت کے جرائم کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں سمیت جرائم پیشہ عناصر کو پناھ دینے والے رسہ گیروں کے ممکنہ ٹھکانوں پر کیا گیا ہے،سینئر پولیس و رینجرز افسران کی سربراہی میں پولیس و رینجرز کی بھاری نفری نے مجرموں کے ٹھکانوں پر پیش قدمی کی،آپریشن میں اے ایس پی/ایس ڈی پی او میر پور ماتھیلو محمد علی اعوان،ڈی ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو،ڈی ایس پی رونتی زاہد حسین میرانی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ساتھ 7 اے پی سی چین و بکتر بند گاڑیاں شامل ہیں،پیش قدمی کے دوران مجرموں نے پولیس کے اوپر فائرنگ کی پولیس کی بھی جوابی کارروائی مجرم گرفتاری سے بچنے کیلیے فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے اندر فرار ہوگئے،تاہم پولیس و رینجرز نے مجرموں کی کمین گاہوں اور مورچوں تک رسائی حاصل کرکے مورچوں اور کمین گاہوں کو مسمار کر کے آگ لگا دی ہے،دوران سرچ آپریشن 2 مشکوک افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے،موٹر وے پہ حملے، قتل وغارت گیری کرکے علاقے کا امن خراب کرنے والے مفرور واشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں تک بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 22 سال ہے جبکہ طالبہ کو 2 روم میٹس کی موجودگی میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
پولیس نے طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری