لوئردیر؛ خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا، تمام نومولود صحتمند
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لوئر دیر:
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ کے لیبر روم میں ایک خاتون نے بیک وقت بچوں کو جنم دیا، جو کہ تمام صحت مند ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش کے بعد زچہ و بچہ صحت مند ہیں۔ ڈاکٹروں نے بھی تمام بچوں کے مکمل طور پر صحت مند ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے انتہائی محنت ومہارت کے ساتھ لیبر روم میں ڈیلیوری کا عمل مکمل کیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جس خاتون نے بچوں کو جنم دیا ہے، ان کا تعلق شگو نامی علاقے سے ہے جب کہ بچوں میں 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔ بچوں کے والدین اور اہل خاندان خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ ہفتوں قبل بھی بنوں میں ایک خاتون نے بیک وقت 5 پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بچوں کو جنم دیا خاتون نے بیک وقت
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔