وکلاء کی ہڑتال ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ ، کئی مقامات پر سڑکیں بند
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی الرٹ کر دی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت میں ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہوں گے۔
ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آج 10 فروری کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔
پاکستان اڑان بھرنے کیلئے تیار، پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے: احسن اقبال
ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ، ایکسپریس چوک اورٹی کراس بری امام صبح 6 بجے سے تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے لیے متبادل کے طور پر مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
واضح رہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان کی تمام بار کونسلز نے مشترکہ اعلامیے میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کو مسترد کر دیا ہے۔
نواز شریف نے آج مسلم لیگ ن لاہور کا اجلاس بلا لیا
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور؛ 29 سالہ خاتون کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا
لاہور:گجر پورہ سے 29 سالہ خاتون کو اس کے 4 بچوں سمیت اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے تھانہ گجر پورہ میں خاوند کی مدعیت میں اس کی بیوی اور 4 بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مدعی حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی امبر 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی کو ان کی والدہ امبر سمیت اغوا کیا گیا۔ امبر اپنی ماں کے گھر جانے کے لیے بچوں سمیت نکلی اور راستے سے اسے اغوا کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ماں بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکا اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم خاتون اور مغوی بچوں کو ٹریس کر رہی ہیں، جنہیں جلد ہی بازیاب کروا لیا جائے گا۔