ڈیرہ اسماعیل خان، دو روز قبل اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار کی لاش
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑ پور کا دورہ کیا، علاقہ وانڈہ خالق شاہ آمد کے موقع پر معززین نے ان کا استقبال کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ علامہ رمضان توقیر نے اس موقع پر علاقہ عمائدین اور عوام سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے اپنے خطاب میں غزہ، فلسطین اور غزہ پاکستان پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا اور مظلومین و محصورین مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں ان کی سادات و مومنین کے ساتھ نشست ہوئی، جس میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبہ بھر میں قیام امن اور پاراچنار کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور ملک بھر میں قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔