میرپورخاص میں دوسری کمشنر میرا تھن ریس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
میرپورخاص( نمائندہ جسارت) دوسری کمشنر میراتھن ریس کا انعقاد اسپیشل افراد اور مرد و خواتین کی مختلف کٹیگری ریس کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ ،کمشنر اور میئر عبدالرؤف غوری سمیت دیگر نے جیتنے والے افراد میں اِنعامات اور میڈل پیش کیے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں دوسری کمشنر میراتھن ریس میں مختلف کیٹیگری ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسن 500 میٹر ریس کا افتتاح کمشنر فیصل احمد عقیلی لڑکوں کی ریس کا افتتاح ضلع کونسل چیئرمین میر انور علی ٹالپر جھنڈا لہرا کرکیا میراتھن ریس میں 30 اسپیشل افراد 700 سے زائد لڑکیوں اور 2200 سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیا میراتھن ریس کا ٹریک تھر پارکر شوروم سے گامااسٹیڈم تک بنایا گیا تھا جبکہ مرکزی تقریب گامااسٹیڈم میں منعقد کی گئی میراتھن ریس کے اختتام پر صوبائی وزیر ثقافت سید ذولفقار علی شاہ مہمان خاص تھے جنھوں نے بوائز کی 5کلو میٹر ریس میں پہلی پوزیشن ذیشان دوسری مصطفی تیسری آکاش چوتھی مصطفی پانچویں پریم چھٹی منان ساتویں راجو آٹھویں ہریش نویں عبد الحفیظ دسویں پوزیشن محمد اسماعیل نے حاصل کی پہلی پوزیشن کومیڈل اور 50ہزار نقد دوسری کو45ہزار نقد تیسری کو 40ہزار نقد چوتھی کو 35 ہزار پانچویں کو 30 ہزار نقد چھٹی کو 25 ہزار نقد ساتویں کو 20 ہزار نقد آٹھویں کو 10 ہزار نقد جبکہ نویں اور دسویں پوزیشن کو میڈل اور پانچ پانچ ہزار نقد دئے گئے جبکہ گرلز کی ڈیرھ کلو میٹر ریس میں پہلی پوزیشن سونیا دوسری گوپی تیسری زریاب چوتھی سنیتا پانچویں منیشا چھٹی ماریہ ساتویں نیتا آٹھویں حرا نویں لائبہ اور دسویں پوزیشن ماہ نور ملک نے حاصل کی پہلی پوزیشن کو میڈل اور 50ہزار نقد دوسری کو45ہزار نقد تیسری کو 40ہزار چوتھی کو 35 ہزار نقد پانچویں کو 30 ہزار نقد چھٹی کو 25 ہزار نقد ساتویں کو20 ہزار نقد آٹھویں کو 10 ہزار جبکہ نویں اور دسویں پوزیشن کو پانچ پانچ ہزار نقد دئے گئے اس کے علاوہ تقریب میں مئیر عبدالروف غوری ڈی آئی جی محمد زبیر آحمد ڈپٹی کمشنر رشید احمد محسود ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار سمیت مختلف محکموں کے افسران اساتزہ طلبہ خواتین اور عام شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریس کا انعقاد دسویں پوزیشن پہلی پوزیشن میراتھن ریس پوزیشن کو
پڑھیں:
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب پر فیصلہ ہو چکا، حتمی فیصلہ جاری نہیں کرینگے:چیف الیکشن کمشنر
---فائل فوٹوپی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ریمارکس دیے کہ کمیشن فیصلہ کر چکا ہے کہ ہم حتمی فیصلہ جاری نہیں کریں گے۔
الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریکِ انصاف انٹرا پارٹی انتخاب کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کی۔
تحریکِ انصآف کے وکیل نے کہا کہ کیس کے حوالے سے پی ٹی آئی کی ہائی کورٹ میں درخواست زیرِ سماعت ہے، ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد سماعت لازمی ہونی ہے، اس کیس کی سماعت سے پہلے ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیا جائے۔
وکیل نے بتایا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبرز کی مدت پوری ہو چکی اور نئی تقرری کا عمل شروع کیا جائے، یہ معاملہ کمیشن کے کیس کی سماعت کرنے سے متعلق ہے، پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ آپ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پورا سال ہوگیا پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیشن میں کسی قاعدے قانون کے تحت ہی ریکارڈ جمع کرایا ہے، اگر الیکشن کمیشن کی حدود نہیں تو پی ٹی آئی نے یہاں کیوں دستاویزات جمع کرائیں، آج کی تاریخ دلائل کے لیے فکس کی تھی، آج پی ٹی آئی نئے مؤقف کے ساتھ آئی ہے، ہم اسے مسترد کرتے ہیں، پی ٹی آئی تو کہہ رہی ہے کہ کمیشن کیس میں تاخیر کر رہا ہے۔
ڈی جی الیکشن کمیشن مسعود شیروانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے2017ء میں انٹراپارٹی الیکشن کرایا، پی ٹی آئی نے 2019ء میں پارٹی آئین تبدیل کیا، پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ جون 2022ء سے قبل انٹرا پارٹی الیکشن کرائیں، اس سے قبل پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرایا جسے کمیشن نے قبول نہیں کیا، اس وقت کے پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر نے انٹرا پارٹی الیکشن اور ترمیم شدہ آئین کو واپس لیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں ہے، پی ٹی آئی نے جنرل باڈی سے قرار داد منظور کرائی اور چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا، پی ٹی آئی نے کہا کہ نیشنل کونسل موجود نہیں اس لیے جنرل باڈی اجلاس بلا رہے ہیں، کیا پی ٹی آئی کے آئین میں جنرل باڈی ہے؟ اس کے بعد پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرایا جس پر الیکشن کمیشن نے اسے سوالنامہ دیا۔