حیدرآباد ،صحافی کو صدمہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدرامجداسلام، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جنرل سیکرٹری عاشق ساند، خازن آفتاب رند، جوائنٹ سیکرٹری رانا حمبل، انفارمیشن سیکرٹری غلام قادر توصیفی نے مٹیاری کے صحافی رفیق کھوسو کی اہلیہ کے انتقال پر دکھ کاا ظہار کرتے ہوئے رفیق رکھوسو اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے درجات بلند کرے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات آج سر بنی یاس فورم کے موقع پر ہوئی، جس کی تفصیل اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کر دی۔ اسحاق ڈار نے لکھا کہ آج برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ انصاف، میرے دوست ڈیوڈ لیمی کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کے حوالے سے اچھی ثابت ہوئی ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
نائب وزیر اعظم کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مضبوط عوامی سطح کے روابط پر گفتگو ہوئی, اس کے علاوہ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔