عرفان کھوسٹ نے متنازع بیانات دینے پر فردوس جمال کو کیا مشورہ دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والے ساتھی اداکار فردوس جمال کو اہم مشورہ دے دیا۔
عرفان کھوسٹ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے فردوس جمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بات یہ ہے کہ انسان خود ہی اپنا صحیح محاسبہ کر سکتا ہے اور اگر انسان خود کو بہت زیادہ اچھا اور عقلِ کُل سمجھنے لگتا ہے تو یہ نقصان دہ ہے۔
اداکار نے کہا کہ فردوس جمال ایک شاندار اور محنتی فنکار ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی ڈپریشن شکار ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے فردوس جمال کو پیار محبت سے سمجھایا ہے کہ ابھی شوبز انڈسٹری میں جتنے بھی لوگ کام کر رہے ہیں ہمیں ان کا محاسبہ کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ ان میں کوئی بات تو لازمی ہو گی جس کی وجہ سے وہ کام کر رہے ہیں اور بطور سینئر اداکار ہمیں عزت بھی دیتے ہیں لیکن اگر ان میں سے کوئی ہمیں عزت نہیں بھی دیتا تو ہم خود کو اس پر مسلط نہیں کر سکتے۔
عرفان کھوسٹ نے کہا کہ فردوس جمال کو شوبز میں کام کرنے والی لڑکیوں کے بارے میں نامناسب گفتگو بھی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اب وہ دور آ گیا ہے جب شادی شدہ لڑکیاں بھی کام کر رہی ہیں کیونکہ اب حالات ایسے نہیں رہے کہ ایک بندہ کمائے اور پورا خاندان بیٹھ کر کھائے، اس لیے میاں بیوی دونوں کو مل کر گھر چلانے کے لیے کام کرنا پڑتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ اب میں اور فردوس جمال عمر کے جس حصّے میں ہیں اس میں انسان تنہا رہے تو چڑچڑا بھی ہو جاتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عرفان کھوسٹ نے فردوس جمال کو کام کر کہا کہ
پڑھیں:
احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون اور وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب بار کونسل میں سہولت انٹری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر موجود تھے۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے کہا کہ سہولت سینٹر کے قیام سے وکلا کی مشکلات ختم ہوں گی، ہمارے گروپ کا مقصد تنقید کرنا نہیں بلکہ وکلا کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کرنا ہے۔
وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کے سہولت سینٹر سے وکلا کی ڈگری ویری فکیشن کو بھی آن لائن کر دیا گیا جس سے جعلی وکلا کو فوری پکڑا جاسکتا ہے۔