وکلا کا ممکنہ احتجاج، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بند
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
وکلا کا ممکنہ احتجاج، پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس جزوی بند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وکلا کے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس جزوی بند کر دی گئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک بند ہے تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔
انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں وکلا کے ممکنہ احتجاج کے سبب میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: میٹرو بس سروس اسلام ا باد
پڑھیں:
ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ، ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا
سٹی 42 : ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے، اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے چاروں صوبوں میں ایدھی ائیر ایمبولینس سروس قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔