پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے آواران میں تعلیمی انقلاب کی نئی بنیاد
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
کوئٹہ:
پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مشتر کہ کاوشوں سے بلوچستان کے ضلع آواران میں پہلا گرلز انٹر کالج فعال کر دیا گیا ہے۔
گرلز انٹر کالج کا فعال کیا جانا خطے میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج آواران نے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھول دیے ہیں۔
کالج کے افتتاح کے موقع پر ایک تعلیمی سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری، عسکری حکام، مقامی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر تعلیمِ نسواں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور طالبات کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیوکا خاتمہ ضروری ہے، حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کا آغاز کیا، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا بچوں کےمحفوظ مستقبل کے لیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انسدادپولیومہم کامیاب بنانےکےلیے والدین تعاون کریں۔