City 42:
2025-12-14@09:23:13 GMT

سعودی عرب سمیت 7 ممالک سے مزید 76 پاکستانی ڈی پورٹ

اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT

ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت 7 ممالک نے مزید 76 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا۔

 امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ ہونے پر 3، بھیک مانگنے پر 4 ،منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 6، معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد المیعاد قیام پر 4، کام سے مفرور ی پر 2، جعلسازی پر 2 اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے پر 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ سری لنکا میں امیگریشن سے انکار کرنے پر ایک ، امارات میں منشیات کیسز میں ملوث ہونے پر 2، پاسپورٹ گمشدگی پر 2 اور جیل قید 3 افراد کو رہا کرکے واپس بھیج دیا گیا۔

راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا

امیگریشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان سے ایک، عراق سے زائد المیعاد قیام پر ایک ، غیر قانونی داخلے پر 6 اور ممنوعہ امیگرینٹ ہونے پر ملائیشیا سے 2 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اٹلی میں بلیک لسٹ ہونے پر ایک ، سینیگال سے 3 جبکہ امارات میں انسانی سمگلنگ کے شبہ میں 2 پاکستانیوں کو حراست میں لے کر واپس بھیجا گیا جنہیں انسداد ہیومن ٹریفک کنگ سرکل منتقل کر دیا گیا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈی پورٹ ہونے پر

پڑھیں:

پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 4 پیسے کی کمی سے 280 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مسلسل 58ویں روز بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر، ترسیلات میں تسلسل سے اضافے، امریکا کی پاکستان کے ساتھ اہم شراکت دار کے طور پر ابھرنے، انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور امریکی ایگزم بینک کے تعاون سے ریکوڈک کاپر پراجیکٹ میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پلان جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو 58ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے فنڈ کے اجرا کے بعد ادائیگیوں کا توازن مضبوط، زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملنے سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر اتار چڑھاؤ کے ساتھ تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 25 پیسے کی کمی سے 280 روپے 11 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ انٹربینک مارکیٹ میں سپلائی میں بہتری آتے ہی معیشت میں طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 4 پیسے کی کمی سے 280 روپے 32 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 281 روپے 36 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • اقامہ، سرحدی اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی، سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن
  • افغانستان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات، ہمسایہ ممالک کل سر جوڑ کر بیٹھیں گے
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں ہمسائیہ ممالک کی کانفرنس کل تہران میں ہوگی
  • چین، متحدہ عرب امارات تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم
  • کوئٹہ: موسیٰ خیل میں ہیضہ سے6 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
  • افغان باشندوں سمیت ہزاروں غیر ملکیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ
  • جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت
  • پاکستان اور امارات کی ا اسٹرٹیجک شراکت نئی بلندیوں کو رواں ہے، دیوان فخرالدین
  • ایئر پورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی خاتون کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی