استحکام پاکستان پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ، پنجاب 4 زون میں تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور (صباح نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کا نیا تنظیمی ڈھانچہ، پارٹی صدر عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجا ب کو 4 زون میں تقسیم کیا گیا، پارٹی صدر نے سائوتھ کے بعد آئی پی پی شمالی و مغربی پنجاب کے صدور کے تقرر کے نوٹیفکیشن جاری کردیے۔ ایم این اے گل اصغر بگھور آئی پی پی شمالی پنجاب کے صدر ہوں گے، سابق صوبائی وزیر چودھری ظہیرالدین مغربی پنجاب کے صدر اور فرخ مانیکا جنرل سیکرٹری ہوں گے۔ میاں جنید ذوالفقار کو استحکام پاکستان پارٹی پنجاب کا نائب صدر مقرر کیا گیا۔ صدر آئی پی پی اور وفاقی وزیرعبدالعلیم خان سے نئے عہدیداروں نے ملاقاتیں کیں۔ مرکزی پارٹی رہنما رانا نذیر احمد خان، شعیب صدیقی، ملک زمان نصیب اور میاں جنید ذوالفقار بھی موجود تھے۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارٹی کو خوشحالی اور امن کے پیغام کے ساتھ تنظیمی سطح پر مضبوط بنائیں گے، اب سیاست نہیں بلاتفریق خدمت کرنے کا وقت ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھے گی ۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل استحکام پاکستان پارٹی
پڑھیں:
معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے ریکارڈ بننا اب کوئی نئی بات نہیں لگتی لیکن عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ کے برتاؤ میں تسلسل نہیں دیکھا گیا، ایک جانب ہائی ریکارڈ بنا تو دوسری جانب پوائنٹس میں ریکارڈ کمی بھی دیکھی گئی۔
تاہم اس وقت پاکستان اسٹاک مارکیٹ مثبت رجحان کے زیر اثر ہے، بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس 1114 پوائنٹس اضافے کے بعد 118429 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ کے ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کافی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، 4 اپریل کو اسٹاک مارکیٹ نے 1 لاکھ 20 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کی۔
یہ بھی پڑھیں:
’جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پوری دنیا نے سرپرائز دیکھے، مختلف ممالک کیخلاف ٹیرف میں اضافے کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس منفی رجحان کی زد پر آگئیں، جس سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی اور ایک ہی دن میں 8 ہزار پوائنٹس کی تاریخی گراوٹ ہوئی۔‘
شہریار بٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مثبت سمت میں دیکھی جا رہی ہے، پاکستان کے معاشی اعشاریے بھی مثبت ہیں، ایک طرف شرح سود میں کمی تو دوسری جانب مہنگائی بھی 60 سال کی کم سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت پڑ رہے ہیں۔
’دوسری جانب ملک میں سیاسی استحکام نظر آرہا ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ سیاسی محاذ پر اس وقت کوئی دباؤ نہیں، آئی ایم ایف سے بھی امید ہے کہ 1 بلین ڈالر مل جائیں گے اگر انفرادی بات کی جائے تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آٹو سیکٹر کی کارکردگی بہت بہتر دکھائی دے رہی ہے۔‘
مزید پڑھیں:
ماہر اسٹاک مارکیٹ محسن مسیڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک بار پھر رفتار پکڑی ہے جو کہ عید کی تعطیلات کے بعد کچھ ماند پڑگئی تھی، ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلوں کے اثرات ہم نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہی دن میں بڑی گراوٹ کی شکل میں دیکھے۔
محسن مسیڈیا کے مطابق اسٹاک مارکیٹ پر ملکی اور بین الاقوامی دباؤ اثرات مرتب کرتے ہیں لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ ملکی حالت بہتری کی جانب گامزن ہیں، جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ یہی تسلسل رہا تو یقینی طور پر مستقبل میں بہتری کی گنجائش بھی ہے اور امید بھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس آٹو سیکٹر آئی ایم ایف پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک مارکیٹ ٹرمپ انتظامیہ ٹیرف سیاسی استحکام شہریار بٹ کے ایس سی محسن مسیڈیا