وزیر مملکت شزا فاطمہ کا لیپ 2025 میں پاکستان پویلین کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری” لیپ 2025 “ میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق لیپ 2025 میں وزیر مملکت اور دیما الیحییٰ نے پاکستانی اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی کمپنیوں سے ملاقات کی۔پاکستان اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے درمیان تکنیکی اور ڈیجیٹل تعاون پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا، لیپ 2025 میں پاکستان پویلین، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کی علامت ہے ۔
وزیر مملکت اور دیما الیحییٰ کی پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کے امکانات پر گفتگو بھی ہوئی، انہوں نے پاکستانی اسٹارٹ اپس کی ڈیجیٹل انوویشنز کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حوصلہ افزائی بھی کی ۔شزا فاطمہ خواجہ اور دیما الیحییٰ نے پاکستان اور ڈی سی او کے درمیان ٹیکنالوجی انوویشن اور اسکل ڈیولپمنٹ پر باہمی مشاورت کی گئی اور لیپ 2025 میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان تجارتی مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان پویلین میں ڈیجیٹل انوویشن، مصنوعی ذہانت اور فِن ٹیک کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کا مظاہرہ کیا گیا ، پاکستانی اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی میں حکومتی اقدامات اور عالمی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا گیا اور لیپ 2025 عالمی ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں پاکستانی مہارت اور اختراع کا بھرپور اظہار کیا گیا ۔وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ اورڈی سی اوکی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ نے پاکستانی ٹیک انٹرپرینیورز کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور ڈیجیٹل مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پاکستان پویلین میں پاکستان اور ڈیجیٹل وزیر مملکت نے پاکستان لیپ 2025 میں شزا فاطمہ کے درمیان کیا گیا
پڑھیں:
افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم ، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
دوران گفتگو اسحاق ڈار نے کابل میں پرتپاک میزبانی پرافغان قیادت کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ مذاکرات کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے فیصلوں پر جلد عملدرآمد پر اتفاق کیااور عوام کے مفاد میں اقدامات پر زور دیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے امیر خان متقی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جو افغان عبوری وزیر خارجہ نے قبول کرلی۔