پاکستان ریلویز مزید 7 ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان ریلویز نے 7 مزید مسافر ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرینوں کی نیلامی کے لیے بولیاں 25 فروری تک وصول کی جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلویز نے 7 ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، راولپنڈی ایکسپریس اور موہنجو داڑو ایکسپریس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان ریلویز نے نئی ٹکٹ ریفنڈ پالیسی متعارف کرادی
ریلویز حکام نے وضاحت دی ہے کہ ان ٹرینوں کو نجی ملکیت میں نہیں دیا جائے گا بلکہ انہیں نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مسافروں کے لیے سہولتوں میں بہتری آئے گی اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔
حال ہی میں پاکستان ریلویز نے 5 فیصد کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جو 5 فروری سے نافذ ہوا۔ ٹرین کے کرایے میں اضافہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کیا گیا، اور یہ فیصلہ تمام کلاسوں کے ٹرین ٹکٹس پر لاگو ہوگا۔ اضافہ شدہ کرایے سلیون سروسز اور آؤٹ سورس کی جانے والی ٹرینوں پر بھی لاگو ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان ریلویز فرید ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، ہزارہ ایکسپریس،.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلویز فرید ایکسپریس کراچی ایکسپریس ہزارہ ایکسپریس پاکستان ریلویز ریلویز نے
پڑھیں:
5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں
9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں
پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ان افراد کو ملک چھوڑنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔18 اپریل 2025 کو 5030 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے پاکستان سے اپنے وطن افغانستان واپس روانہ ہوئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 971,969 غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق غیر قانونی رہائش پذیر افراد، غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری ہے۔ تاہم، حکومتی ترجمان نے بتایاہے کہ انخلاء کے عمل کو باعزت اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی قسم کی بدسلوکی یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔مزید برآں، حکومتِ پاکستان کی جانب سے واپس جانے والے افراد کے لیے خوراک اور صحت کی معیاری سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کے سفر اور واپسی کو سہل اور محفوظ بنایا جا سکے۔