لبنان ،غزہ اور شام کے متاثرین کیلئے22 ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الخدمت فائونڈیشن کے ساتھ مل کر اتوار کو فلسطین، لبنان اور شام میں جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے50 ٹن انسانی امداد کی23 ویں امدادی کھیپ روانہ کی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت فلسطین (1,320ٹن)، لبنان (372ٹن) اور شام (111ٹن) میں متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے لیے اب تک مجموعی طور پر 1013 ٹن امدادی سامان پہنچایا جا چکا ہے۔ امدادی سامان میں ٹن پیک گوشت، پاڈر دودھ، حفظان صحت کی کٹس، کپڑے، کمبل، خیمے اور سلیپنگ بیگز شامل تھے۔ یہ امداد کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے اردن بھیجی گئی۔کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر امدادی سامان کی روانگی کی تقریب میں این ڈی ایم اے ، وزارت خارجہ اور الخدمت فانڈیشن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان لبنان، شام اور فلسطین میں جنگ سے متاثرہ کمیونٹیز کی ضروریات کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
لبنان
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے
پڑھیں:
سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
سرگودھا میں شادی کے نام پر دھوکا دینے پر 3 خواتین سمیت 4 افراد کیخلاف درخواست پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق شہری کے ساتھ واقعہ 16اپریل کو پیش آیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بارات لے گیا تو دلہن کے گھر پر تالا لگا تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد دیے تھے، شاپنگ بھی کرائی تھی۔