ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپ]ریشنز ،7 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
راولپنڈی (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دوعلیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول خارجی رحمت، ہلاک ہوگئے جبکہ 2 زخمی ہوئے۔ ایک اور خفیہ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک، جبکہ 3 زخمی ہوگئے، علاقے میں کسی بھی باقی ماندہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیرہ اسماعیل خان؛ پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے
سٹی 42 : ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کر دیے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
سی ٹی ڈی و ڈسٹرکٹ پولیس نے درابن اور کوٹ عیسی خان میں دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر چھاپے مارے۔ جس کے بعد دہشت گردوں و سی ٹی ڈی پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا مقابلہ ہوا ۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے دو سہولت کار گرفتار کرلیے گئے، جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کی شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کی جانب سے بھرپور کارروائی کی وجہ سے دہشت گردوں کے قریب جنگل کی جانب فرار ہونے پر مجبور ہوگئے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحصیل درابن کے علاقہ میں انہیں دہشت گردوں نے پولیس پر بزدلانہ حملہ کیا تھا ۔