لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کردیا گیا۔ فورٹریس سٹیڈیم میں  میں تقریب کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت محسن نقوی اور اعلیٰ شخصیات شریک ہوئیں۔ ایونٹ کے ابتدائی مرحلہ میں گھڑ سوار دستے نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔  شو میں کثیر تعداد میں فیملیز کی شرکت، تالیاں بجاکر داد دیتے رہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی۔ دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے فورٹریس سٹیڈیم آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف روایتی بگھی پر سوار ہوکر سلامی کے چبوترے پر پہنچے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے حاضرین کے پاس جا کر ملاقات کی۔ حاضرین نے پرجوش نعروں سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیا۔ ہارس اینڈ کیٹل شو میں شریک شائقین نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پاکستان، کویت، ناروے، عمان، قطر، سعودی عرب، ساؤتھ افریقہ، امریکہ کی  نیزہ باز، پاکستان، ایران، ترکیہ تاجکستان کی تیر انداز ٹیموںکا مارچ، ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اونٹوں سے لائیو سٹاک مارچ کا آغازکیا۔ بہترین نسل کی بھینس، بھیڑ، اور ناچی بکریوں کی نمائش، سلواکیہ کے فنکاروں کا لیزر لائٹس شو، مقدونیہ کے بینڈ نے فن کا مظاہرہ کیا۔ فلوٹس پر علاقائی رقص کے مظاہرے، سینکڑوں ڈھولچیوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ درویش رقص، عاطف اسلم کی خصوصی پرفارمنس، ڈرون سے قومی پرچم، اور دیگر قومی و علاقائی لیزر امیج بھی پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا ’’گھر بنائیں گے بھی، گھر بسائیں گے بھی‘‘ ویژ ن مقبول عام حیثیت  ہو چکا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف کے فلیگ شپ منصوبے ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت 1500اجتماعی شادیوں کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا اور وزیراعلی کی ہدایت پر ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔ مزید 1500شادیوں کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کردیا گیا۔ ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے لئے درخواستیں آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے لئے درخواستیں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے ضلعی آفس میں بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کے بارے میں معلومات کے لئے 1312ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں دولہا دلہن اور ان کے قریبی عزیز واقارب کے لئے کھانا حکومت پنجاب کی طرف سے دیا جائے گا۔ اجتماعی شادیوں میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی۔ ’’دھی رانی پروگرام‘‘ کے تحت دولہا دلہن کو فرنیچر اور کپڑوں سمیت دیگر ضروری سازو سامان کے تحائف بھی پیش کئے جائیں گے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی ہر بیٹی سے محبت ہے، گھر بسانے پر دلی خوشی ہوتی ہے۔ معاشرے کے نادار اور محروم معیشت طبقات کا احساس حکومت کی ذمہ داری ہے جسے اچھی طرح نبھائیں گے۔ بیٹیوں کے سر پر دست شفقت رکھنا پنجاب کی ریت ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب دھی رانی پروگرام مریم نوازشریف کردیا گیا شریف نے شریف کا کے لئے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مسنگ چلڈرن کا تناسب بھی زیرو کرنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنرز کو متعلقہ علاقوں میں انسداد پولیو کمپین کو موثر بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کو یونین کونسل وائز پولیو کمپین کا روزانہ جائزہ لینے کی ہدایت انتظامیہ کو انسداد پولیو ویکسی نیشن کے مائیکروپلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم کوئی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ مریم نوازشریف مشترکہ کوشش سے زیرو پولیو کا ہدف باآسانی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مریم نوازشریف کسی بھی بچے کا پولیو کے رسک پر ہونا ہر گز گوارا نہیں۔ مریم نوازشریف صوبائی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے اینٹی پولیو ویکسی نیشن مہم پر تفصیلی بریفنگ دی 

متعلقہ مضامین

  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز