وفاقی وزیر خزانہ کا پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لزبن (آئی این پی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاک برطانیہ تعلقات کو مزید پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے پرتگال میں برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرق وسطی، پاکستان اور افغانستان ہمیش فاکنر سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین باہمی اعتماد اور شراکت داری پر مبنی قریبی اور گرمجوشانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو ہوئی، باہمی تعلقات کے فروغ میں عوامی رابطوں اور پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو سراہا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاک یو اے ای قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات قیادت نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دفترخارجہ پہنچنے پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔اس دوران وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ان کے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات ہوئی .جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بہترین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا۔