پاکستان کوئی مشن نہیں بھیجا: آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف نے مختلف امور کا جائزہ لینے کیلئے اپنا مشن پاکستان بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ ترجمان آئی ایم ایف ماہر بینیجی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جائزہ لینے کا مشن پاکستان نہیں آیا، پروگرام سے متعلقہ مسائل کے علاوہ کوئی جائزہ نہیں لیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد کے حوالے سے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف طویل عرصے سے پاکستان کو رہنمائی اور تکنیکی امداد فراہم کرتا رہا ہے۔ آئی ایم ایف کی رہنمائی سے بہتر طرز حکمرانی‘ شفافیت اور احتساب کے فروغ میں مدد ملی اور معاشی ترقی کیلئے تجارت اور مارکیٹ اصلاحات کے نفاذ میں مدد فراہم کی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے، مصطفی کمال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔