غلام مرتضیٰ تنولی نیپال روانہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین فیڈریشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، غلام مرتضیٰ تنولی، انڈسٹری آل گلوبل یونین کی ریجنل میٹنگ میں شرکت کے لیے کراچی سے کھٹمنڈو، نیپال روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ دو روزہ میٹنگ 9 اور 10 فروری 2025 کو منعقد ہوگی، جس کا عنوان ہے: Evaluation and Planning Meeting of the South Asia Union Building Inclusive Union Project”۔
اس میٹنگ کا مقصد جنوبی ایشیا میں مزدور یونینز کی تعمیر اور ان کی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے موجودہ منصوبوں کا جائزہ لینا اور آئندہ کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ اس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنما اور نمائندگان شرکت کریں گے تاکہ علاقائی سطح پر مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا، مرتضیٰ حسن
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پیپلزپارٹی حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کے 5ویں اجلاس کے بعد گورنر ہاؤس میں محمد احمد خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اتفاق کیا کہ ملکی حالات کے پیش نظر ملکر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے، ہم نے گورننس کے حوالے سے بھی تحفظات سامنے رکھے ہیں۔ راہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش کیے گئے بلدیاتی الیکشن کے بل پر تحفظات ہیں، امید ہےکہ ہم مزید آگے بڑھیں گے۔
قبل ازیں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے امور پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا، اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، علی حیدر گیلانی، مرتضیٰ حسن جبکہ نون لیگ کی جانب سے مشیر وزیراعظم پاکستان راناثناءاللہ، ملک محمد احمد خان، سینئر وزیر مریم اورنگزیب شریک ہوئے جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آن لائن شرکت کی۔