پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع واہ کینٹ میں جاکر دعائے مغفرت اور تعزیت کا اظہار کیا۔.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

 اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی تعمیری شرکت کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دو طرفہ تجارت، ٹرانسپورٹ اور علاقائی رابطے کے شعبوں میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نرلان یرمیک بائیوف سے اسلام آباد میں ایک ملاقات میں انہیں سیکرٹری جنرل کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسحاق ڈار نے ایس سی او رکن ممالک کے ساتھ پاکستان کے تاریخی تعلقات پر زور دیا اور تنظیم کے مقاصد کو فوقیت دینے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ انہوں نے علاقائی امن کے حوالے سے ایس سی او کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم نہ صرف سکیورٹی بلکہ خطے میں معاشی ترقی کے حصول کا بھی ذریعہ ہے۔ اسحاق ڈار نے ایس سی او ضابطوں کے اندر رہتے ہوئے پاکستان کے تعمیری اور دوطرفہ مفید، خاص طور پر دوطرفہ تجارت، رابطہ کاری اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں پاکستان کے کردار کا ذکر کیا۔ ایس سی او سیکرٹری جنرل نے مہمان نوازی اور تنظیم کی سرگرمیوں میں فعال شرکت پر پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے اکتوبر 2024  میں ایس سی او سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔ دونوں رہنمائوں نے ٹرانسپورٹ، سامان تجارت کی نقل و حمل، توانائی، سکیورٹی، صحت، ماحول دوست توانائی اور فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: معروف شیف ذاکر حسین انتقال کر گئے
  • ہم موجودہ حالات میں اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں، حافظ حمد اللہ
  • سینئر صحافی وقار بھٹی کو ہیلتھ جرنلزم ایوارڈ سے نوازا گیا
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات