کشمیری چائے/گلابی چائے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اجزاء
فریج کا ٹھنڈا پانی 2گلاس،دودھ ایک کلو،کریم حسب پسند،گرین ٹی 4 tbs،بادیان کے پھول 2،دار چینی 5 انچ کی اسٹک اگر چھوٹی چھوٹی ہوں تو ایک 5?ٹی اسپون جتنی،سبز الائچی 5-6،میٹھا سوڈا 1/2 tsp، بادام حسب پسند،پستہ حسب پسند،نمک ایک چٹکی۔
ترکیب
سب سے پہلے برتن میں پانی،گرین ٹی ،بادیان کے پھول،دارچینی ،سبز الائچی (کھول کر)ڈال کر پکنے کے لئے رکھیں ابال آئے تو آنچ درمیانی کردیں سات آٹھ منٹ پکنے دیں، پھر سوڈا ڈال کر مکس کردیں مزید دس منٹ پکائیں ۔۔
دودھ بوائل کریں، کریم اور چینی ڈالیں،اور آنچ بالکل دھیمی کردیں ۔ کریم ڈالنا ضروری نہیں چاہیں تو ڈالیں ورنہ نہیں چینی اپنی پسند کے لحاظ سے کم زیادہ کرلیں ۔۔
قہوہ چولہے سے اتار کر چھان لیں ۔۔
دو جگ لے لیں تھوڑا سا ٹھنڈا پانی شامل کرکے بار بار ایک سے دوسری میں منتقل کریں.
10 سے پندرہ بار یہی عمل دہرائیں آپکو قہوہ کا رنگ تبدیل ہوتا ہوامحسوس ہوگا ۔۔۔
اب قہوہ چھان کر دودھ میں ڈال دیں جیسے جیسے ڈالیں گی ویسے ویسے دودھ پنک ہوتا جائے گا اس میں آرٹیفیشل کلر نہیں ڈلتا۔
اب ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ ایک چٹکی نمک چھڑک لیں ،بادام پستہ باریک کاٹ کر ڈال لیں اور پھر کپوں میں نکال لیں۔
بعض لوگ دودھ میں کومیل کنڈینسڈ ملک بھی ملاتے ہیں اگر ملانے چاہیں تو چینی کی مقدار کم کرلیں،اسکے علاوہ کیوڑہ بھی ڈالا جاتاہے بعض آخر میں گلاب کی پتیاں بھی ڈالتے ہیں، اپنی پسند کے لحاظ سے تبدیلی کی جاسکتی ہے ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شدت پسند اور انتہاپسند گروہوں کی سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ باعثِ تشویش ہے، ایم ڈبلیو ایم
مقررین نے دختر رسول ﷺ سیدہ طاہرہ صدیقہ خاتون جنت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی و سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں، ثاقب رضا ثاقب، سید ناصر آغا، منصور حسین وارث، سید رضی زیدی، اسد لاکھانی، شیراز زیدی، علی رضا جعفری، محمد تقی ایڈوکیٹ، عدنان سیفی نے بارگاہ سیدہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں شدت پسند اور انتہاپسند گروہوں کی سرگرمیوں میں حالیہ اضافہ باعثِ تشویش ہے، ایسے عناصر نہ صرف قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں بلکہ مسلمانوں کے اتحاد اور امن کو بھی شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا شبیہ حیدر زیدی، مولانا نشان حیدر، مولانا مرزا حبیب طاہر، ناصر الحسینی نے دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے ہفتہ وار دعائیہ اجتماعی و جشن میلاد سے اپنے مشترکہ خطاب میں کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ریاستی ادارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان شدت پسند گروہوں کے خلاف مؤثر حکمتِ عملی اپنائیں تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ اجتماعی دعائے توسل، تلاوت قرآن و حدیث کساء اور جشن ولادت باسعادت حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے نورانی محفل میلاد شاہ خراسان روڈ نمائش پر منعقد کی گئی جس میں تلاوت کی سعادت مولانا نشان حیدر ساجدی نے حاصل کی۔ بعد از دعا محفل میلاد کا انعقاد میں مومنین و مومنات کی کثیر تعداد موجود تھی۔
مقررین نے دختر رسول ﷺ سیدہ طاہرہ صدیقہ خاتون جنت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی و سیرت کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ مشہور و معروف شعراء، منقبت خواں، ثاقب رضا ثاقب، سید ناصر آغا، منصور حسین وارث، سید رضی زیدی، اسد لاکھانی، شیراز زیدی، علی رضا جعفری، محمد تقی ایڈوکیٹ، عدنان سیفی نے بارگاہ سیدہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ علمائے کرام نے پاکستان کی سر زمین میں تکفیری دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اہلبیت اطہار کرام بالخصوص امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی اور ملت جعفریہ کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے کی بھرپور مذمت کی اور حکومت سے ان تکفیری عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کی بلندیء درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور ملک خداد پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئیں۔ میلاد کے اختتام پر کیک تقسیم کیا گیا۔