بلوچستان، ژوب اور گردو نوح میں زلزلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ژوب اور گردو نوح میں اتوار کی شب گیارہ بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 3.4 اور گہرائی 70 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ژوب کے قریب تھا، ژوب کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلوچستان: ژوب میں پہاڑوں پر آگ لگنے سے جنگلات کو شدید نقصان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان کے ضلع ژوب کی کلی عثمان زئی کے پہاڑوں پر واقع جنگلات میں شدید آگ لگ گئی ہے۔
مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ آگ زیتون کے درختوں والے جنگلات تک پھیل گئی ہے اور دھوئیں کے بادل پورے علاقے میں پھیل گئے ہیں جس سے مقامی آبادی اور جنگلی حیات کو خطرہ لاحق ہے۔
ڈپٹی کمشنر ژوب عارف زرگون نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کی ٹیمیں فوری طور پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے بھی پہاڑوں پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ مقامی لوگ بھی آگ کو پھیلنے سے روکنے میں حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق آگ پہاڑوں کی بلند جگہوں پر پھیلی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس پر قابو پانا مشکل ہے اور آگ کی شدت کو کم کرنے کے لیے مزید وسائل اور اہلکار طلب کیے جا سکتے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقے میں حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔