راولپنڈی: پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
راولپنڈی میں پتنگ اڑاتے ہوئے بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آریا محلے کا 15 سال کا بچہ زاہد پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سےگرا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کو سر اور منہ پر گہری چوٹیں آئی تھیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا ہے کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریک انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔