سہ فریقی سیریز: قومی ٹیم دوسرے میچ کیلئے کراچی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی: سہ ملکی ون ڈے سیریز میں دوسرا میچ کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔
قومی سکواڈ اپنا دوسرا میچ کھیلنے کےلیے لاہور سے کراچی پہنچا، پاکستانی ٹیم کل نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس بھی کرے گی۔
پاکستانی ٹیم کل 12:30 سے 3:30 تک پریکٹس کرے گی، پاکستان سیریز میں اپنا دوسرا میچ 12 فروری کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔
گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ فاروق ستار نے زور دیا کہ پیپلز پارٹی متنازعہ کینالوں کے معاملے پر جلسوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے آل پارٹیز کانفرنس بلائے اور بتائے کہ صدر نے اس فیصلے پر دستخط کئے تھے یا نہیں۔ پیپلز پارٹی پنجاب سے سندھ کے حصے کا پانی لیتی ہے مگر کراچی کو اْسکے حق کا پانی نہیں دیتی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متنازع کینالز کے معاملے پر ہمارا دو ٹوک مؤقف ہے۔ کراچی والے فراغ دل ہونے کے ساتھ ساتھ صابر اور شاکر بھی ہیں کہ جن کو کبھی بجلی، پانی تو کبھی گیس کی لوڈشیڈنگ کے نام پر تنگ کیا جاتا ہے۔ شہر کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر تباہ و برباد ہو چکا مگر اس کے باوجود کراچی کے شہری صبر کئے ہوئے ہیں۔