راکھی ساونت کا ائیرپورٹ پر انتظار کروں گی، ہانیہ عامر نے جواب دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی مہمان نوازی کی حامی بھرلی۔لندن میں ہانیہ ہامر اور دیگر اداکاروں نے ایک تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پاکستانی کرکٹر صائم ایوب بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا تھاکہ راکھی ساونت کا ائیرپورٹ پر انتظار کریں گے۔خاتون صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی خوبصورتی اور زندہ دلی کا کیا راز ہے؟ اس پر اداکارہ نے کہاکہ بس خوش رہیں۔بھارت میں مشہور ہونے اور کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھاکہ ایسا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، اگر ہوگا تو ضرور بتاؤں گی۔راکھی کے بھارت بلانے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھاکہ بالکل ان کیلئے جاؤں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت کی ائیر پورٹ سے ایک اور ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھاکہ ہانیہ کیا تمھارے گھر میں میرے لیے جگہ ہے، میں تمھاری بہن بھارت سے آرہی ہوں، چلو مجھے ائیرپورٹ پر لینے آجاؤ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راکھی ساونت
پڑھیں:
ججز ٹرانسفر، سنیارٹی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا جواب جمع
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر، سنیارٹی کیس میں عدالت عالیہ اسلام آباد نے جواب جمع کرادیا۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں جواب جمع کرایا۔
جواب میں کہا گیا کہ ججز ٹرانسفر کی سمری کا آغاز وزارت قانون کی جانب سے کیا گیا، وہاں سے سمری وزیراعظم اور پھر صدر مملکت کو بھجوائی گئی۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت نے سمری منظور کی، جس کےلیے چیف جسٹس آف پاکستان اور متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز سے مشاورت کی گئی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے جواب میں یہ بھی کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 200 کے مطابق ججز ٹرانسفر کی گئی۔
جواب میں کہا گیا کہ جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے ہی بطور ایڈیشنل جج اور پھر مستقل جج کے طور پر حلف اٹھا چکے، سابق چیف جسٹس نے ٹرانسفر کے بعد انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کے جواب کے ہمراہ نئی ججز سنیارٹی فہرست، ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشنز، ہائی کورٹ ججز ریپریزنٹیشن بھی جمع کرائی گئی۔