سیاسی عزائم والے وکلا جوڈیشل کمیشن اجلاس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، بار ایسوسی ایشنز نے ہڑتال کی کال مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان کی 6 بڑی بارایسوسی ایشنز نے مختلف وکلا کی جانب سے دی گئی احتجاج کی ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل، پنجاب بار کونسل، خیبرپختونخوا بار کونسل، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن نے وکلا کی ہڑتال کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ سیاسی عزائم رکھنے والے جو لوگ وکلا برادری کے اندر موجود ہیں وہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم قانونی برادری کے منتخب نمائندے عدلیہ کی آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر انتشاری لوگوں کی کال کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق قانونی برادری میں کچھ نام نہاد شرپسند عناصر اپنے مضموم مقاصد کے لیے انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، ہم منتخب نمائندے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کی مکمل حمایت کریں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کو قانون کے مطابق منظور کیا گیا ہے، ہڑتال کی کال کا فیصلہ صرف اور صرف منتخب قانونی باڈیز کر سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ وکلا برادری کے اندر چند سیاسی دھڑے اپنے مذموم سیاسی مقاصد حاصل کرنے اور اپنے قابل اعتراض سیاسی ایجنڈے حاصل کرنے کے لیے انتشار اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی عزائم رکھنے والے گروپس نے احتجاج اور ہڑتال کی ایک نام نہاد کال دی ہے جس کا مقصد جوڈیشل کمیشن اجلاس کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ہم اس قسم کی احتجاجی کالز کو سختی سے مسترد اور مذمت کرتے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ہم ایسی ہڑتالوں کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور یہ ہڑتال پہلے کی طرح ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعلامیہ بار ایسوسی ایشنز جوڈیشل کمیشن اجلاس قانونی برادری ہڑتال کی کال مسترد وکلا احتجاج وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعلامیہ بار ایسوسی ایشنز جوڈیشل کمیشن اجلاس ہڑتال کی کال مسترد وکلا احتجاج وی نیوز جوڈیشل کمیشن بار ایسوسی گیا ہے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کاذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 19 مئی کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے 19مئی کو ہونے والے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کرے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چار مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لئے نامزدگیاں طلب کرلی گئی ہیں، ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لئے3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججزسنیارٹی کا تنازع آئینی بینچ میں زیر سماعت ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں آئینی بینچ 22 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔
کراچی میں سوٹ کیس سے لاش برآمدگی کیس میں اہم پیش رفت،متوفی کی شناخت ہوگئی
مزید :