لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار 09 فروری 2025) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری سالک حسین ،چوہدری شافع حسین نے روایتی سیاست کے عملی خاتمے کے کےلئے خصوصی کردار ادا کرتے ہوئے عام آدمی کے لیے اقتدار کے راستوں کو ہموار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار کمیشن مافیاز اور ٹرانسفر پوسٹنگ میں مال و زر کے نظام کو بری طرح شکست سے دوچار کرنے کا کریڈٹ چوہدری شجاعت حسین کے جانشینوں کا انقلابی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ملکی سلامتی اور معیشت کے لیے انتہائی ناگزیر ہے چوہدری شجاعت حسین کی قیادت نے ہمیشہ بحرانوں کے خاتمے کے لیے شائستگی اور مفاہمت کے دروازے کھلے رکھے

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والے شخص کو رہا کردیا گیا۔

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر گزشتہ روز ٹھٹھہ میں پتھراؤ کیا گیا تھا، ان پر ٹماٹر اور انڈے بھی پھینکے گئے تھے۔

وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں پتھراؤ و حملہ

کھئیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ میری گاڑی پرسندھ کے علاقے ٹھٹہ میں حملہ کیا گیا، پہلے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا پھر ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔

کھئیل داس کوہستانی کا کہنا تھا کہ میری گاڑی پر سندھ کے علاقے ٹھٹھہ میں حملہ کیا گیا، پہلے گاڑی پر پتھراؤ کیا گیا پھر ڈنڈوں سے حملہ کردیا، حملے میں میں خود زخمی نہیں ہوا، میرے کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والے سید جلال شاہ کو رہا کردیا گیا، سید جلال شاہ کی ضمانت سول جج نے منظور کی۔

متعلقہ مضامین

  • ہمارے حاجی وی وی آئی پی کی طرح حج کریں گے: وفاقی وزیر مذہبی امور
  • 67 ہزار عازمین حج کا کوٹہ بحال کرنے کی کوشش کی، سعودی عرب نے 10 ہزار کی اجازت دی ہے، وزیر مذہبی امور
  •  اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مراعاتی پیکج شاندار ہے، چوہدری شجاعت  
  • آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا؛ چودھری شجاعت حسین
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا
  • ٹھٹہ میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔
  • وزیراعظم کا کئیل داس سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پرفائرنگ، محفوظ رہے
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں پتھراؤ و حملہ
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت