شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 9 فروری2025ء) پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ایک شاندار میٹ اینڈ گریٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی تعلیمی برادری کو یکجا کرنے اور نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ اس تقریب کی چیف آرگنائزر زبیدہ خانم تھیں، جبکہ صدر پاکستان سوشل سینٹر شارجہ خالد حسین چوہدری نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

تقریب میں بطور ایجوکیٹر مسز سمینہ ناصر کی شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خصوصی ایوارڈ اور فلاور بُکے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر پاکستانی اسکولوں کے پرنسپلز، وائس پرنسپلز، اساتذہ، والدین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس اہم تقریب میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل تھے عبدالعزیز (ایجوکیشنسٹ)، شمائلہ احمد (پرنسپل، پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی، دبئی)، مسز شاہین نصیر سعدی (پرنسپل، العمال انگلش ہائی اسکول، شارجہ) قائد الرحمٰن، صائمہ نقوی، یاسمین کنول، نبراس سہیل، مجیدہ خانم، شہناز خانم، فرزانہ منصور، سعدیہ نعیم (پاکستانی اسکول، شارجہ) شاہینہ منور (پاکستانی اسکول)۔

ان تمام معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسز سمینہ ناصر کی تعلیمی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے انہیں خصوصی شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ آخر میں تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی اور شکریہ ادا کیا گیا۔ یہ تقریب پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے پاکستانی تعلیمی برادری کے فروغ اور قابل اساتذہ کی حوصلہ افزائی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ

پڑھیں:

چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب

چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پاک چائنا انسٹیٹیوٹ، وزارت خارجہ اور چینی سفارت خانے کے تعاون سے تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے اس دورے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ صدر شی جنگ پنگ کو امن کے  5 اصولوں پر ایوارڈ سے نوازا گیا، بیلٹ اینڈ روٹ اینیشیٹو 21 ویں صدی کا کامیاب منصوبہ ہے۔

مشاہد حسین نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور ان کا خطاب کا دورانیہ 40 منٹ تھا۔

یہ بھی پڑھیے: چینی کارکن صدر’شی جن پنگ کی فکر‘ کا مطالعہ کیوں کر رہے ہیں؟

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو عملی طور پر ممکن کیا، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک پراجیکٹ کے تحت 18 ہزار کلومیٹر روڈ کی تعمیر کی، صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین میں رہنے والے 28 ہزار طلبا سمیت پاکستانی ہمارے بچے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ  کا کہنا تھا کہ 21 اپریل 2015 کو چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ پاکستان کیا جس کی آج 10ویں سالگرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ 1955 میں ہوا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں روابط ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شی جن پنگ تیسری مرتبہ چینی صدر منتخب

آمنہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، چینی صدر کا دورہ یہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور چین حقیقی برادر ممالک ہیں۔

 چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی تھا، پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط روایات پر مبنی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر شی کے دورہ کا بنیادی مقصد ہمسایہ ممالک سے اچھے اور مخلصانہ تعلقات قائم کرنا تھا، چین دنیا کی معیشت کا اہم حصہ ہے، 1.4 بلین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی مارکیٹ میں کردار ادا کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک چین تعلقات چین سی پیک شی جن پنگ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے  دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے 2ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں پروفیشنل ناکامیوں کا اعتراف
  • بین المذاہب ہم آہنگی، واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ایسٹر کی خصوصی تقریب کا انعقاد
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا