قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے شروع ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ پریس گیلری کی کوریج کرنے والے صحافی حضرات کا داخلہ قومی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کیلئے پہلے سے جاری کردہ کارڈ پر ہو گا، ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کیلئے نئے پریس گیلری کارڈ جاری نہیں ہوںگے، قومی اسمبلی کا کل سے شروع ہونے والا اجلاس 16 ویں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال کا 13 واں اجلاس ہو گا، ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی کل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا، ترجمان کے مطابق ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کے دورانیے اور ایجنڈے سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کے
پڑھیں:
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نیروبی میں اقوام متحدہ کی ماحولیات اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">