سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمٰعیل خان، شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، 7 خوراج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے اضلاع ڈیرہ اسمٰعیل خان اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز کے دوران 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے مڈی میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دوسرا انٹلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی میں کیا گیا، جس میں 4 خوارج کو ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:خبرادار! یہ اینٹی بائیوٹک کیپسول اور پین کلر کی ٹیبلٹ ہرگز استعمال نہ کریں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سیکیورٹی فوسرز کے خیبرپختونخواہ میں 2 مختلف آپریشنز، کارروائی کے دوران 6 خوارج ہلاک
خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں سیکیورٹی فورسز نے 6 خوارج جہنم واصل کر دئے۔
سکیورٹی فورسز کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ آپرئشنز کے نتیجے میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکران سمیت 6 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 5 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں خارجی سرغنہ ذبیح اللہ عرف ذاکران مارا گیا، ذبیع اللہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔