ماورا حسین کے نکاح کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ نکاح کیا اور نکاح کے موقع پر اداکارہ نے جو جوڑا پہن رکھا تھا اس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
امیر گیلانی اور ماورہ حسین کے نکاح ، مہندی اور بارات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں ماورا کے نکاح کا جوڑا خاص توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ماورا نے نکاح کے موقع پر لاہور کے معروف ڈیزائنر کا تیار کردہ لہنگا زیب تن کیا جس کی قیمت مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ہے۔ دوسری جانب دلہا امیر گیلانی نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا لباس منتخب کیا۔
View this post on InstagramA post shared by MAWRA (@mawrellous)
ماورا اور امیر کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کی جا رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کی جوڑی کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارت میں انوکھا واقعہ، دولہے کی شادی دلہن کی جگہ اس کی ماں سے کر ادی گئی
بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان کی دلہن کے بجائے اُس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے شادی کروا دی گئی، دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق حیرت انگیز واقعہ 31 مارچ کو بھارت کے شہر میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں پیش آیا، جہاں نوجوان محمد عظیم نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی شادی شاملی کی رہائشی منتشاء سے اس کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کی معرفت طے ہوئی تھی۔
نوجوان کا کہنا ہے کہ نکاح کی تقریب کے دوران مولوی نے دلہن کا نام ”طاہرہ“ پکارا، لیکن میں نے سمجھا کہ شاید یہ دلہن کا دوسرا نام ہو، نکاح کے بعد جب دلہن کا چہرہ بے نقاب ہوا تو میں حیران رہ گیا۔
درخواست گزار نے بتایا کہ نکاح منتشاء کی جگہ اس کی ماں طاہرہ سے ہوچکا تھا، جو بیوہ اور تقریباً 45 سال کی ہیں۔
عظیم نے دعویٰ کیا کہ شادی کی تقریب میں 5 لاکھ روپے کا لین دین بھی ہوا، جب اس نے اس دھوکے پر احتجاج کیا تو منتشاء کے بھائی ندیم اور بھابھی نے اُسے جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔
رپورٹ کے مطابق عظیم نے پولیس کو تحریری شکایت درج کرائی، تاہم سی او برہم پوری، سومیہ استھانہ کے مطابق فریقین کے درمیان معاملہ افہام و تفہیم سے طے پاگیا اور عظیم نے اپنی شکایت واپس لے لی ہے اور کہا ہے کہ وہ اب قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔