Islam Times:
2025-04-22@06:17:12 GMT

بی جے پی جھوٹی جیت کا جشن منا رہی ہے، اکھلیش یادو

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

بی جے پی جھوٹی جیت کا جشن منا رہی ہے، اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے اپنی سیاسی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے مطلب 90 فیصد عوام نے خود اپنی آنکھوں سے یہ دھاندلی دیکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایودھیا کی ملکی پور اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی کے امیدوار چندر بھانو پاسوان نے یہاں 61710 ووٹ سے انتخاب میں جیت حاصل کی ہے۔ چندر بھانو نے جہاں کُل 146397 ووٹ حاصل کئے جو کہ 60.

17 فیصد ہوتے ہیں وہیں دوسری طرف حریف سماج وادی پارٹی امیدوار کو 34 فیصد ووٹ پر ہی اکتفا کرنا پڑا اور اسے بڑے فرق سے شکست کا سامنا ہوا۔ اب اس شکست کے بعد بھی سماج وادی پارٹی 2027ء کے لئے اپنی سیاسی حکمت عملی میں تبدیلی لانے کے موڈ میں نظر نہیں آ رہی ہے۔ سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے خود اس کا اشارہ دیتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ پر ایک پوسٹ لکھا۔ انہوں نے کہا "پی ڈی اے کی بڑھتی طاقت کا مقابلہ بی جے پی ووٹ کی طاقت سے نہیں کر سکتی ہے اس لئے وہ انتخابی نظام کا غلط استعمال کرکے جیتنے کی کوشش کرتی ہے"۔ انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھتے ہوئے کہا کہ ایسی انتخابی دھاندلی کرنے کے لئے جس سطح پر افسروں کی ہیرا پھیری کرنی ہوتی ہے وہ ایک اسمبلی حلقہ میں تو بھلے کسی طرح ممکن ہے، لیکن 403 اسمبلی حلقوں میں یہ "چار سو بیسی" نہیں چلے گی۔

اکھلیش یادو نے اپنی سیاسی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی اے مطلب 90 فیصد عوام نے خود اپنی آنکھوں سے یہ دھاندلی دیکھی ہے۔ یہ جھوٹی جیت ہے، جس کا جشن بی جے پی کبھی بھی آئینے میں اپنی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں منا پائے گی۔ پارلیمانی انتخابات میں ایودھیا میں ہوئی پی ڈی اے کی سچی جیت، ان کے ملکی پور کے اسمبلی انتخاب کی جھوٹی جیت پر کئی گنا بھاری ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ واضح ہو کہ گزشتہ سال یوپی کی 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوئے تھے جن میں 7 سیٹوں پر بی جے پی نے جیت حاصل کی جبکہ سماج وادی پارٹی 2 سیٹ پر ہی فتح کا پرچم لہرا سکی۔ حالانکہ پارلیمانی انتخابات میں سماجوادی پارٹی نے انڈیا الائنس کے ساتھ مل کر شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست میں 43 سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سماج وادی پارٹی پی ڈی اے بی جے پی حاصل کی

پڑھیں:

عمران خان کچھ شرائط پر ہر کسی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: شاندانہ گلزار

رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار ---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کی رکنِ قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ بانیٗ پی ٹی آئی عمران خان وطن کے لیے ہر بات کرنے کو تیار ہیں، لیکن ڈیل نہیں کریں گے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہر کسی سے بات چیت کے لیے تیار ہوں لیکن کچھ شرائط ہیں، قیدیوں کی رہائی، 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی انکوائری ہماری شرائط ہیں۔

شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے اسد قیصر، شہرام ترکئی اور عاطف خان سے متعلق غلط بیانی کی، علی امین گنڈا پور نے اس بیان پر معذرت بھی کر لی، اتنا جذباتی کسی کو بھی نہیں ہونا چاہیے۔

بجلی کی مد میں وفاق ہمارا قرض دار ہے، ہمارا صوبہ بجلی بناتا ہے لیکن ہمیں ہی بجلی نہیں ملتی ، شاندانہ گلزار

رکن قومی اسمبلی و رہنماء پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے...

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم حکومت کی کوئی حیثیت نہیں۔

شاندانہ گلزار نے یہ بھی کہا کہ جیل کے دروازے تب کھلتے ہیں جب کوئی جلسہ مؤخر کرنا ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اسمبلی : پوپ کیلئے ایک منٹ خاموشی ،3بل منظور ‘ 2کمیٹیوں کے سپرد : اپوزیشن کا واک آئوٹ 
  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • وقف بورڈ قانون کو لیکر مجھے سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے، ڈمپل یادو
  • اکادمی ادبیات کا اندھا یدھ
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
  • پنجاب کا کوئی محکمہ ترقیاتی اہداف حاصل نہیں کر سکا، فنانشل رپورٹ نے قلعی کھول دی
  • ایف آئی آر کی کہانی
  • عمران خان کچھ شرائط پر ہر کسی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: شاندانہ گلزار