بندر گرڈ اسٹیشن میں گھسنے سے پورے ملک کی بجلی بند
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سری لنکا میں ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا، جس کی وجہ سے پورے ملک کو لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سری لنکن حکام نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی صبح 11 بجے پیش آیا جب ایک بندر گرڈ اسٹیشن میں گھس گیا اور بجلی معطل ہوگئی، 3 گھنٹے بعد بھی بجلی پوری طرح بحال نہ ہوسکی۔
وزیر توانائی کمارا جایا کوڈے نے کہا کہ ایک بندر ہمارے گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر سے ٹکرایا جس کی وجہ سے بجلی کا نظام متاثر ہوا، یہ واقعہ جنوبی کولمبو کے مضافات میں پیش آیا۔
ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ کچھ علاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے، لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ لوڈشیڈنگ کب تک رہے گی۔
وزیر توانائی نے مزید کہا کہ انجینئرز بجلی کے نظام کو جلد سے جلد بحال کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔
اس سے قبل سری لنکا کو 2022ء میں میں معاشی بحران کے دوران موسم گرما میں کئی ماہ تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا، پیٹرول پمپس پر ڈیزل اور پیٹرول کی کمی تھی اور دن بھر میں بجلی صرف 13 گھنٹوں کیلئے مہیا کی جارہی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گرڈ اسٹیشن
پڑھیں:
سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار سکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے فلائٹ شیڈول کے حوالے سے بتایا کہ لاہور سے گلگت کے لئے قومی ایئر کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد سے قومی ایئر لائن کی گلگت کی سکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ایئرلائن کی لاہور اسلام آباد سے سکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔
گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاو¿ن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکی تھیں۔
آج دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے غیرملکی ایئر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل
مزید :