Express News:
2025-12-13@23:18:39 GMT

غزہ تنازع، پاکستان کا مصر سے مکمل یکجہتی کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT

اسلام آ باد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرخارجہ کو فون کرکے غزہ کی بحالی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے مصر سے مکمل اظہار یک جہتی کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالیتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اور گفتگو میں غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور مصر کے ساتھ پاکستان کی طرف سے مکمل یک جہتی کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کے معاملے پر غور و فکر کے لیے وزرائے خارجہ کی کونسل کے ایک غیر معمولی اجلاس کے انعقاد کے لیے پاکستان حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرا نے آنے والے دنوں میں ان پیش رفت پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات میں 16ویں سربنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 12 تا 14 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ دعوت یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی طرف سے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

سر بنی یاس فورم ایک اعلیٰ سطحی سالانہ اجلاس ہے، جس میں سینیئر سیاستدان، پالیسی ساز اور عالمی ماہرین اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، بشمول امن، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

فورم کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بین الاقوامی رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ علاقائی استحکام، پائیدار ترقی اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا

اس موقع پر وہ پاکستان کے نقطہ نظر کو پیش کریں گے اور خطے کے چیلنجز کے حل، بات چیت کے فروغ اور اقتصادی تعاون کے مواقع بڑھانے پر زور دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسحاق ڈار پاکستان سربنی یاس فورم متحدہ عرب امارات نائب وزیراعظم وزیرخارجہ یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش: جمہوریت دشمن کوششوں کیخلاف سیاسی جماعتوں کا اظہار  یکجہتی
  • اشک آباد، اسحاق ڈار کی مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
  • متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم، اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، تجارت اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق
  • قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
  • پاکستان کا سری لنکا سے یکجہتی کا اظہار، سائیکلون متاثرین کےلیے مزید امداد روانہ
  • نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
  • اسحاق ڈار سے ائرلینڈمیں نامزد  سفیر مریم آفتاب کی ملاقات
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات