چین میں ایکخاتون نے اپنے ریئل اسٹیٹ ایجنسی کے ناکام ہونے پر نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے اپنے ہی رشتہ داروں کو ٹھگ لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون منگ نے اپنے رشتہ داروں کو بتایا تھا کہ وہ ایک "امیر" رئیل اسٹیٹ بزنس مین سے شادی کر رہی ہے۔

حالانکہ منگ نے ایک ڈرائیور کے ساتھ بڑی دھوم دھام سے صرف شادی کا ڈھونگ رچایا تھا اور رشتہ داروں کو ایک من گھڑت کہانی سنائی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ ان کا شوہر کئی بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں ہر کام کر رہے ہیں اس لیے وہ سستے داموں پراپرٹیز خریدنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

منگ نے ایک چھوٹا فلیٹ بھی خریدا جس کی قیمت 1.

2 کروڑ روپے (137,000 ڈالر) تھی اور اسے اپنے کزن کو آدھی قیمت پر فروخت کیا۔

خاتن نے اپنے کزن سے یہ بھی کہا کہ وہ دوسرے رشتہ داروں سے یہ جھوٹ بولے کہ اسے منگ اور اس کے جعلی شوہر جیانگ کے روابط کی وجہ سے یہ بہترین قیمت ملی۔

اس کے بعد، منگ نے دیگر رشتہ داروں کو نئی رہائشی عمارات کے شو رومز میں لے جا کر کہا کہ وہ قیمتوں میں 61,000 روپے (700 ڈالر) فی مربع میٹر تک کمی کروا سکتی ہے۔

منگ کی پیشکش اور اس کی تیار کردہ منصوبہ بندی سے متاثر ہو کر کم از کم پانچ رشتہ داروں نے فلیٹس خریدنے کے لیے اس سے بڑی رقمیں دیں۔

کچھ نے تو زیادہ منافع کے لالچ میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی موجودہ جائیدادیں بھی بیچ دیں اور رقم منگ کو دیدیں۔ اس طرخ خاتون کے پاس 13 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم جمع ہوگی۔

منگ نے رقم تو لے لی لیکن پراپرٹی کے کاغذات اور ملکیت کے لیے کئی سالوں تک ٹرخاتی رہی جس پر رشتہ داروں نے اصل پراپرٹی ڈویلپر سے رابطہ کیا تو معاملہ کچھ اور نکلا۔

جس پر خاتون کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلا اور اسے ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی جب کہ اس کے جعلی شوہر کو 6 اور کزن کو 5 سال قید کی سزا ہوئی۔

 

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: رشتہ داروں کو کے لیے اور اس

پڑھیں:

شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 26 سالہ بیوٹیشن کو مبینہ طور پر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ شادی سے واپس آرہی تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا جب کہ اس نے چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش  کے دوران مزاحمت کی۔

رپورٹ کے مطابق تین افراد پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ تیسرا تاحال لاپتا ہے۔

رپورٹ کے مطبق سدھانشو نامی شخص نے مہندی آرٹسٹ کو شادی میں مدعو کیا تھا، اس نے خاتون کو لانے کے لیے کار بھیجی تھی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاتون اور اس کی بہن کو تین آدمیوں نے کار میں اٹھایا اور انہیں سیدھے شادی کے مقام پر لے گئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزمان بہنوں کو ان کے گھر واپس لے جا رہے تھے، تینوں افراد نے مبینہ طور پر دونوں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی۔

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ جب اس کی بہن نے مزاحمت کی تو ایک شخص نے "اس کی گردن میں چھرا گھونپا۔

زندہ بچ جانے والی خاتون نے بتایا کہ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے بعد دونوں خواتین پھنس گئیں۔

جب تک مقامی لوگ مدد کے لیے آئے تب تک تینوں افراد فرار ہو چکے تھے۔

 بہن نے الزام لگایا کہ ملزم نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے پر اسے اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دیں۔

مقتولہ بیوٹیشن کے شوہر نے پولیس میں شکایت درج کرائی، قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا، مقتولہ کا 3  سالہ بیٹا ہے۔

پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جعلی و غیر ضروری کیسز کا خاتمہ؛ مقدمے کیلیے درخواست گزار کا عدالت آنا لازمی قرار
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی حق دار
  • عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا 
  • خلع لینے والی خاتون بھی حق مہر کی مستحق قرار
  • خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر لینے کا حقدار قرار دے دیا گیا
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون