جعفرآباد ؛ رائس مِل کے قریب دھماکہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سٹی 42 : ڈیرہ اللہ یار (جعفرآباد) میں ابڑو رائس مِل کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔
دھماکہ سےمِل کی دیوار گر گئی، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، جس کے بعد پولیس بھی پہنچ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد ٹائمرآئی ڈی سے دھماکہ کرکے فرار ہوگئے، دھماکہ تقریبا ایک کلو وزنی بارودی مواد سے کیاگیا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
راولپنڈی: 7 سال کی بچی قتل
—فائل فوٹوراولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں 7 سال کی بچی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچی گزشتہ روز گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیملی کے ساتھ مل کر بچی کی تلاش شروع کی تو بچی کی لاش زیرِ تعمیر گھر سے ملی۔
ملتان میں 7 سال کی بچی شہرون فاطمہ کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزم کے خلاف درج کرلیا گیا۔
بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ بچی سے زیادتی ہوئی یا نہیں اس بات کا میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پتہ چلے گا۔