نتین یاہو کا غرور خاک میں مل گیا اب ڈونلڈ ٹرامپ کی باری ہے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ پر فوجی قبضے یا اس کی تقسیم کے منصوبے کو ہماری عوام کی استقامت و ثابت قدمی سے شکست ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جنگ بندی کے معاہدے کی رو سے صیہونی فوج آج صبح ںٹساریم کوریڈور سے واپس جا رہی ہے جس پر فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ترجمان "عبداللطیف القانوع" نے کہا کہ IDF کا غزہ سے واپس جانا، اسرائیل کے جنگی اہداف میں ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرین کی واپسی، قیدیوں کے تبادلے کا تسلسل اور نٹساریم سے پسپائی نتین یاہو کے جھوٹ اور ہماری عوام کی مکمل فتح کی نشان دہی کرتا ہے۔ حماس کے ترجمان نے کہا کہ غزہ پر فوجی قبضے یا اس کی تقسیم کے منصوبے کو ہماری عوام کی استقامت و ثابت قدمی سے شکست ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15 مہینوں میں بھوک، نسل کشی، انفراسٹرکچر کی تباہی اور ہمارے لوگوں کو بے گھر کرنے سے جارح قوتیں جو اہداف حاصل نہ کر سکیں وہ ڈونلڈ ٹرامپ کے پراپرٹی کے ٹھیکوں اور کمیشنوں سے بھی حاصل نہیں ہو سکے گا۔
عبداللطیف القانوع نے صراحت کے ساتھ کہا کہ عوام اور مجاہدین کے ہاتھوں آزاد ہونے والی غزہ وہ سرزمین ہے جو ہمیشہ باقی رہے گی اور یہاں قابضین و بیرونی فورسز کا داخلہ منع ہے۔ قابل غور بات یہ ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" غزہ پر قبضے اور وہاں کی عوام کی نقل مکانی کا منصوبہ پیش کر چکے ہیں۔ جس کے ردعمل میں دنیا بھر سے تنقید کا سیلاب آ گیا۔ جس کے جواب میں ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ ہم غزہ پر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتے بلکہ ہم غزہ پر قبضے کو جائیداد اور املاک کا سودا سمجھیں گے۔ امریکی صدر کے بیانات اس وقت سامنے آ رہے ہیں جب صیہونی فوج آج صبح سے ںٹساریم کوریڈور سے واپس جا رہی ہے۔ اس علاقے میں صیہونی فورسز نے تباہی و بربادی کے بعد اپنے آہنی عارضی بنکروں کو خالی کر دیا ہے اور اس کوریڈور سے اپنا تمام اسلحہ و عسکری آلات پیچھے ہٹا لئے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرامپ نے کہا کہ عوام کی
پڑھیں:
روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کریں گے۔ واشنگٹن سے جاری کردہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل کے بعد دونوں ممالک امریکا کے ساتھ بڑی تجارت کرنا شروع کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تجارت سے دونوں ممالک ترقی کریں گے اور دولت کمائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے روس پر ایسٹر کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ انہوں نے ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی افواج کو تمام فوجی سرگرمیاں بند کرنے کا حکم دیا ہے۔