ریاض میں آج سے مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ لیپ 2025 کا آغاز ہوگیا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، اور ڈیجیٹل انقلاب کے حوالے سے دنیا کے سب سے نمایاں کانفرنسز میں سے ایک ہے۔ یہ ایونٹ ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہورہا ہے اور 12 فروری تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں ریاض میٹرو منصوبے کا افتتاح، سعودی عرب کے ٹرانسپورٹ نظام میں انقلابی قدم

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے اس ایونٹ کا مقصد مستقبل کے رجحانات کو سمجھنا، جدید حل تلاش کرنا اور عالمی سطح پر شراکت داریوں کو فروغ دینا ہے۔ لیپ 2025 میں دنیا بھر سے مشہور ٹیکنالوجی کمپنیوں، سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپس اور ماہرین کی بڑی تعداد شریک ہورہی ہے۔

کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، بگ ڈیٹا، بائیوٹیک، اور بلیک چین جیسی جدید ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی جائے گی، جبکہ دنیا کے نامور ماہرین ان شعبوں میں ہونے والی پیشرفت اور ان کے اثرات پر گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ لیپ 2025 میں مختلف ورکشاپس، سیمینارز اور پینل ڈسکشنز کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، جہاں نئی اختراعات اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آنے والے چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

اس ایونٹ کی ایک خاص بات (روکٹ فیول) اسٹارٹ اپ مقابلہ ہے، جس میں دنیا بھر سے 120 بہترین اسٹارٹ اپس شرکت کررہی ہیں۔ اس مقابلے میں جدید کاروباری آئیڈیاز پیش کیے جائیں گے، اور کامیاب اسٹارٹ اپس کو ایک ملین ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔ یہ مقابلہ نہ صرف سعودی عرب بلکہ عالمی سطح پر اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں ریاض، سعودی عرب میں پاکستانی لباس کی مقبولیت، بڑھتا ہوا رجحان

لیپ 2025 جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے کردار کو بھی نمایاں کررہا ہے۔ اس کانفرنس کے ذریعے عالمی ماہرین، سرمایہ کار اور نئی نسل کے انوویٹرز ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر نہ صرف مستقبل کی ٹیکنالوجیز پر بحث کررہے ہیں بلکہ ایسی شراکت داریاں بھی قائم کررہے ہیں جو دنیا بھر میں ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی راہیں ہموار کریں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’لیپ 2025‘ wenews ٹیکنالوجی ماہرین جدید ٹیکنالوجی ریاض وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: لیپ 2025 ٹیکنالوجی ماہرین جدید ٹیکنالوجی ریاض وی نیوز جدید ٹیکنالوجی دنیا بھر لیپ 2025

پڑھیں:

مصنوعی اعضا کی ٹیکنالوجی ’’بایونکس‘‘ کا آغاز، یکم مئی کو سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کرینگے: مریم نواز

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے تمام سرکاری عمارتوں میں سپیشل افراد کیلئے خصوصی ریمپ بنوانے کا حکم دے دیا۔ سپیشل افراد کیلئے معا ون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ سپیشل افراد کے لئے عمارتوں میں ریمپ نہ بنوانا ان کا احترام نہ کرنے کے مترادف ہے۔ میں اپیل کرتی ہوں کہ کوئی بھی سپیشل افراد کی معذوری کا مذاق نہ بنائے اور نہ انہیں اس حوالے سے کوئی نام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی کو پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کریں گے۔ ساڑھے 12لاکھ خاندانوں کو 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پانچ ماہ میں 30ہزار گھر ’’اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ‘‘ سے بن رہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کوئی بھی حکومت عوام کے لئے 3 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سال کے آخر تک ایک لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کریں گے۔ جن کے پاس زمین نہیں، ان کو تین مرلے کے مفت پلاٹ ملیں گے۔ ہر اس شخص تک پہنچناچاہتی ہوں جو ریاست کا انتظار کررہا ہے۔ رمضان المبار ک میں 30 لاکھ افراد کو گھر بیٹھے 10ہزار روپے کے چیک ملے۔ سپیشل افراد کے لئے خاص طور پر فیلڈ ہسپتالوں میں بھی لفٹر لگوائے۔ جسمانی کمزوری کے شکار افراد سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پورٹل پر رجسٹریشن کرائیں، ضرورت کے مطابق معاون آلات ان کے گھر تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا محمد نوازشریف اور محمد شہبازشریف کا خواب ہے اور یہی میرا خواب۔ کربلا گامے شاہ میں 15سال قبل بم دھماکے میں دونوں ٹانگوں سے محروم ہونے والے نوجوان کو سکوٹی مل گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ان لوگوں کے پاس پہنچ رہے ہیں جو برسوں سے ریاست کے در پر دستک دے رہے تھے۔ اب ریاست کا رخ عوام کی طرف ہے۔ حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں اگر پہنچنا چاہے تو ضرورت مندوں تک پہنچ سکتی ہے۔ میں نے کہا کہ سی ایم کا کام ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر دفتر میں بیٹھنا نہیں۔ سی ایم کا کام ہے کہ وہ عوام کے درمیان موجود رہے اور ان کا حال جانے۔ ہاتھوں سے محروم بچے نے شاندار پنسل سکیچ بناکر مجھے حیران کردیا، میں نے وہ سکیچ فریم کرواکر دفتر میں لگوایا۔ ریاست ماں کے جیسے ہوتی ہے، ماں تو ہر بچے کی ضرورتوں کا یکساں خیال کرتی ہے۔ ریاست کے وسائل طاقتوروں کے لئے نہیں بلکہ کمزور لوگوں کے لئے ہوتے ہیں۔ ریاست کو ان کی آواز بننا چاہیے جن کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر جدید ترین مصنوعی انسانی اعضاء کی ٹیکنالوجی ’’بایونکس‘‘ کا آغازکردیاگیا۔ ’’بایونکس‘‘ ٹیکنالوجی سے بنے مصنوعی اعضاء میں دماغ کے سگنل کے مطابق حرکت دینے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ پنجاب ’’بایونکس‘‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کی بحالی اور ان کی زندگیوں کو عام افراد کی طرح فعال بنانے کی صلاحیت رکھنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا۔ ’’بایونکس‘‘ دنیا کی مہنگی ترین ٹیکنالوجی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چھ سالہ سہیل کو ’’بایونکس‘‘ ٹیکنالوجی کے مصنوعی بازو لگوا دیئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کرنٹ لگنے سے کہنی کے نیچے بازو سے محروم سہیل کو سٹیج پر خود لے کر آئیں۔ دماغ سے خود کار سگنل ملنے پر حرکت کرنے والے بازو کی تنصیب سے ننھے سہیل کی زندگی بدل گئی۔ کمسن سہیل نے حادثے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے دونوں ہاتھوں کو حرکت دی۔ وزیراعلیٰ کے کہنے پر تالیاں بجا کر اظہار مسرت کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ننھے سہیل سے ہاتھ ملا کر ہائی فائیو کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سہیل کی حوصلہ افزائی کی اور پیار کیا۔ کمسن سہیل کو اپنے ساتھ سٹیج سے واپس لائی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سپیشل افراد کیلئے معاون آلات کے سب سے بڑے پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے خود کار وہیل چیئر، پیڈز وہیل چیئر، ٹرائی وہیل سکوٹی اور دیگر معاون آلات دئیے اور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب میں پنجاب بھر سے 300 سے زائد سپیشل افراد نے شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر دو پیاری خاص بچیوں عائزہ اور عائشہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا خیر مقدم کیا اور گلدستے پیش کئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف تقریب میں سپیشل افراد کے درمیان بیٹھ گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھی بچے کو ساتھ بٹھا لیا اور پیار کیا۔ قوعت گویائی سے محروم بچوں نے تقریب میں قومی ترانے، ترجمہ تلاوت کو اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب میں پراجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبہ بھر میں سپیشل افراد کو ایک ارب کے مصنوعی اعضاء، آلہ سماعت، وہیل چیئر اور دیگر آلات مفت دئیے جائیں گے۔ سپیشل افراد کو مینوئل وہیل چیئر، رولیٹر، ٹرائی سائیکل، الیکٹرک اور موٹررائزڈ وہیل چیئر دئیے جائیں گے۔ ٹرائی موٹر سائیکل، واکنگ واکر، فریم موبائل ٹائلٹ چئیر، پیڈز وہیل چیئر، کنٹرولڈ وہیل چیئر بھی دی جائے گی۔ سپیشل افراد کو ضرورت کے مطابق آلہ سماعت اور مصنوعی اعضاء بھی مفت دئیے جائیں  گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ نے نئے ریکارڈ بنا دیئے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں اتنے زیادہ گھر بننے کا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیرصدارت خصوصی اجلاس جس میں ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ میں جاری قرضوں کے حصول اور وصولی پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں عوام کی دلچسپی کے پیش نظر مزید کمرشل بنک شامل کرنے کی تجویز  پر غور کیا گیا ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پانچ ماہ میں 28219 گھرانوں کو 30 ارب کے بلاسود قرضے مل گئے ہیں۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت 23ہزار 500سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘‘ لون کا پراسیس مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ’’اپنی چھت، ا پنا گھر پروگرام‘‘ کے تحت لون کی تقسیم کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔ کوئی حکومت پانچ سال میں اتنے گھر نہیں بنا سکی جتنے 5 ماہ میں بن چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا واضح ویژن ہے۔ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے مطابق بے گھر افراد کواپنی چھت فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ  کے  ایونٹ   “گلیمرس چائینیز   2025 ”  کا  کامیاب انعقاد 
  • چین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد
  • ایلون مسک سے ٹیکنالوجی میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے.نریندرمودی
  • اماراتی عوام کیلئے جدید ٹیکنالوجی والا آئی ڈی کارڈ متعارف کرانے کی تیاری
  • وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ، آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ
  • پی ایس ایل10؛ حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا
  • حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
  • چین نے امریکی دفاعی صنعت کو دھچکا دے دیا، 7 نایاب معدنیات کی برآمد پر پابندی
  • مصنوعی اعضا کی ٹیکنالوجی ’’بایونکس‘‘ کا آغاز، یکم مئی کو سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کرینگے: مریم نواز
  • پی ایس ایل10؛ حسن علی نے  وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا