انمول بلوچ کی شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لاہور : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبصورت اداکارہ انمول بلوچ کی شادی کے بارے میں افواہیں تیز ہو گئی ہیں۔ 2025 شوبز کی شادیوں کا سال ثابت ہو رہا ہے، جہاں کئی مشہور شخصیات نے اپنی شادیوں کا اعلان کیا، وہیں انمول بلوچ کی شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ انمول بلوچ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں، اور ان کے شوہر ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہوں گے جو کہ اداکارہ ایمن سلیم کے رشتہ دار ہیں۔
اس سے پہلے اداکارہ ماورا حسین نے بھی اپنے دیرینہ دوست امیر گیلانی سے شادی کی، جس کے بعد شوبز حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اب انمول بلوچ کی شادی کے حوالے سے افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں، اور ان کے مداح بھی ان کی شادی کی تفصیلات جاننے کے لیے بے چین ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: انمول بلوچ کی شادی شادی کی
پڑھیں:
گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت گلگت بلتستان میں گزشتہ دو روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت میں شدید بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق گلگت کے سب ڈویژن جگلوٹ میں عمارت کی دیوار شدید بارشوں کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے زخمی بچیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔