کیویز سے بدترین شکست پر صائم ایوب بھی خاموش نہ رہ سکے
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونیوالے اوپنر صائم ایوب نے بھی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر لب کشائی کردی۔
جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے چیمپئینز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، امید ہے میگا ایونٹ میں اچھے نتائج آئیں گے۔
قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کہا کہ قسمت میں لکھا ہوتا ہے ہمیشہ وہی ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں سب لوگ دعا کریں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔
مزید پڑھیں: چوٹ راچن رویندرا کی درد بھارت کو! چیمپئینز ٹرافی منتقل کرنے پر اصرار
صائم ایوب نے کہا کہ لاہور اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب لائیو دیکھ رہا تھا، بہت اچھی تقریب تھی اور انتظامات بھی شاندار تھے، نیا گراؤنڈ دیکھ کر خوشی ہوئی، امید ہے جلد مجھے بھی وہاں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی سینچری کا قحط مسلسل 62ویں اننگز تک بڑھ گیا
یاد رہے کہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لیںڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں 78 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صائم ایوب
پڑھیں:
ٹرانس جینڈر کپ: سکھر نے خیرپور کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا
سندھ میں خواجہ سرا کرکٹرز بھی ایکشن میں آگئے۔صوبائی حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت ہونے والا ٹرانس جینڈر کپ سکھر نے خیرپور کو مات دے کر اپنے نام کرلیا، میچ کے دوران وکٹیں حاصل کرنے پر خواجہ سرا اپنے مخصوص انداز میں خوشی کا اظہار کرتے رہے جبکہ فاتح ٹیم نے کامیابی پر والہانہ انداز میں جشن منایا۔
رسہ کشی کے دلچسپ مقابلے میں بھی خواجہ سراوں نے بھرپور ہمت اور طاقت کا مظاہرہ پیش کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق میونسپل اسٹیڈیم، سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹ کرکٹ میچ میں سکھر اور خیرپور ڈویژن کے 35 خواجہ سرا ایکشن میں نظرآ ئے۔ سرکاری سطح پر منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلےٹرانس جینڈر نمائشی میچ میں خیرپور نے پہلے کھیلتے ہوئے5 وکٹوں پر 59 رنز بنائے۔ سونو نے جارحانہ انداز میں ایک چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 25 رنز اسکور کیے۔ سکھر کی نومی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سکھر گولڈن نے 3 وکٹیں گنوا کر5 اوررز میں ہدف حاصل کرلیا۔ نومی نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھائی اور27 رنز بناکر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔
بعدازاں ٹگ آف وار کے مقابلے میں خیرپور نے سکھر کو ہرادیا،آخر میں انعامات تقسیم کیے گئے۔