اگر قیادت صوابی جلسے میں میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے صوابی جلسے میں قیادت کے سلوک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔
انہوں نے کہا کہ بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا، میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتادیں۔
خیال رہے کہ صوابی جلسے میں شیر افضل مروت کو اسٹیج پر بیٹھنے کی جگہ ملنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
جلسے میں شیر افضل مروت کی اچانک انٹری پر کارکنوں نے استقبال کیا تاہم انہیں خطاب کی دعوت نہ دی گئی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی تقریر شروع ہونے سے قبل شیر افضل مروت کو اسٹیج پر لے آئے۔
وزیر اعلیٰ نے خطاب سے قبل شیر افضل مروت کو مائیک دے دیا جس پرانہوں نے مختصر خطاب میں کہا کہ ہم برے لوگ ہیں برے وقت میں کام آتے ہیں، اچھے وقت میں ہمیں خاموش کروایا جاتا ہے۔
16مختلف ممالک سے مزید 100 سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر پاک چائنا انسٹیٹیوٹ، وزارت خارجہ اور چینی سفارت خانے کے تعاون سے تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب سے سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے اس دورے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ صدر شی جنگ پنگ کو امن کے 5 اصولوں پر ایوارڈ سے نوازا گیا، بیلٹ اینڈ روٹ اینیشیٹو 21 ویں صدی کا کامیاب منصوبہ ہے۔
مشاہد حسین نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور ان کا خطاب کا دورانیہ 40 منٹ تھا۔
یہ بھی پڑھیے: چینی کارکن صدر’شی جن پنگ کی فکر‘ کا مطالعہ کیوں کر رہے ہیں؟
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو عملی طور پر ممکن کیا، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سی پیک پراجیکٹ کے تحت 18 ہزار کلومیٹر روڈ کی تعمیر کی، صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین میں رہنے والے 28 ہزار طلبا سمیت پاکستانی ہمارے بچے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ 21 اپریل 2015 کو چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ پاکستان کیا جس کی آج 10ویں سالگرہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ 1955 میں ہوا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں روابط ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: شی جن پنگ تیسری مرتبہ چینی صدر منتخب
آمنہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، چینی صدر کا دورہ یہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور چین حقیقی برادر ممالک ہیں۔
چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی تھا، پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط روایات پر مبنی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر شی کے دورہ کا بنیادی مقصد ہمسایہ ممالک سے اچھے اور مخلصانہ تعلقات قائم کرنا تھا، چین دنیا کی معیشت کا اہم حصہ ہے، 1.4 بلین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی مارکیٹ میں کردار ادا کر رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک چین تعلقات چین سی پیک شی جن پنگ