چیمپئنز ٹرافی 2025: شارع فیصل پر 48 روز تک پارکنگ پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوران شارع فیصل پر ہر قسم کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق، 9 فروری سے 28 مارچ تک شارع فیصل کے دونوں اطراف تمام سروس روڈز پر گاڑی اور موٹر سائیکل پارک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔تمام عمارتوں، بینکوں اور دفاتر کے منتظمین کو مراسلے کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنی عمارتوں کے سامنے یا سروس روڈ پر پارکنگ نہ ہونے دیں۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں گاڑیاں اٹھا لی جائیں گی اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محصولات کے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کی کوششوں کے تحت اپنے تمام دفاتر میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام چیف کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ دفاتر میں ہفتے کے روز بھی کام کو معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ یہ اقدام مالی سال 2024-25 کے لیے محصولات کی وصولی کی بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد ٹیکس اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔
حکام کے مطابق یہ پالیسی 30 جون 2025 تک نافذ العمل رہے گی، اور اس دوران تمام دفاتر میں سرکاری اوقات کار کی سختی سے پابندی لازم ہو گی۔
ایف بی آر نے تمام دفاتر پر زور دیا ہے کہ وہ ریونیو بڑھانے کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائیں اور کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھیں۔
حال ہی میں آئی ایم ایف نے پاکستان کو رواں مالی سال کے لیے ٹیکس ہدف میں 12,970 ارب روپے سے کمی کر کے 12,370 ارب روپے کی اجازت دی ہے، تاہم ایف بی آر کو اب بھی مالی دباؤ کا سامنا ہے کیونکہ مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 9 ماہ میں ٹیکس شارٹ فال 700 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے