آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی ہے، سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگزمیں 231 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا نے یہ ہدف بآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اتوار کو مہمان ٹیم نے 75 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کھیل کے چوتھے روز لنچ سے قبل صرف ٹریوس ہیڈ  کی وکٹ گنوائی اور میچ اور سیریز اپنے نام کر لی۔

اس سے قبل اتوار کی صبح آسٹریلیا نے سری لنکا کو 231 رنز پر ہی آؤٹ کر دیا تھا جس کے بعد میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز کے اسکور میں صرف 20 رنز کا اضافہ کیا تھا۔

سری لنکا کی اتوار کے روز بیٹنگ بالکل مختصررہی ، میزبان ٹیم صرف 26 منٹ تک بلے بازی کرنے میں کامیاب ہوئی۔ کوشل مینڈس 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ لہیرو کمارا 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کے اسپنرز نیتھن لیون اور میتھیو کوہنمین باؤلنگ اٹیک پر چھائے رہے اور اسپن باؤلنگ والی ٹرننگ پچ پر4 ، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بیاؤویبسٹر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کوہنیمین اپنے پانچویں ٹیسٹ میچ میں 16 وکٹیں لے کر سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر کے طور پر سامنے آئے۔ ان کی کارکردگی خاص طور پر قابل ذکر تھی کیونکہ پہلے ٹیسٹ سے 2 ہفتے قبل ان کا دایاں انگوٹھا زخمی ہوگیا تھا۔

سری لنکا کی بیٹنگ کا زیادہ تر انحصار کوشل مینڈس پر رہا جنہوں نے اپنی پہلی اننگز میں ناقابل شکست 85 رنز بنائے تھے تاہم دوسری اننگز میں انہوں نے شاندار نصف سینچری اسکور کی۔

تاہم کچھ کوشل مینڈس تھوڑی ہی دیر بعد لیون کی گیند پر اسٹیو اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، اسمتھ کا کیچ ایک اہم سنگ میل تھا، جس سے وہ ٹیسٹ تاریخ میں 200 کیچ پکڑنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔ وہ راہول ڈریوڈ، جو روٹ، مہیلا جے وردھنے اور جیک کیلس جیسے لیچنڈ کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔

آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جس میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایک اننگز اور 242 رنز سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپنرز نیتھن لیون آسٹریلیا اننگز بولنگ بیٹنگ ٹیسٹ میچ جیت چیمپیئن سری لنکا شاندار کارکردگی میتھیو کوہنمین.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا سٹریلیا بولنگ بیٹنگ ٹیسٹ میچ جیت چیمپیئن سری لنکا شاندار کارکردگی سٹریلیا نے سری لنکا کو آسٹریلیا نے ا سٹریلیا

پڑھیں:

پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

کراچی:

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی کے انجینئرز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے پاکستان کی پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کار کی ٹیسٹ ڈرائیوو کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

ٹیسٹ ڈرائیوو سے ڈرائیور لیس کار این ای ڈی کی سڑک پر رواں دواں ہے جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔ 

ڈرائیور لیس کار کی تیاری ایک سال قبل شروع ہوئی تھی اور اس پر کام این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سائنس میں شروع ہوا تھا اب یہ خودکار یا اے آئی ڈرائیونگ کار این ای ڈی کی سڑکوں پر رواں دواں ہے۔ 

چین سے درآمد شدہ الیکٹرونک وہیکل میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس، ربوٹیکس، میپنگ اورسینسر/ویڑن اوع اے آئی الگورتھم کی مدد سے اسے ڈرائیور لیس بنایا گیا ہے۔ 

ڈرائیور لیس کار تیار کرنے والے انجینئرز کی ٹیم کے سربراہ اور نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خرم نے دوران ڈرائیونگ ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ ہم ایک سال سے اس منصوبے پر کام کررہے تھے، ہم نے اسے پروجیکٹ کو اب میچیورٹی تک پہنچا دیا ہے۔ 

اس وقت ہم کار کے ٹرائلز بھی کررہے ہیں، روڈ ڈرائیوو بھی کررہے ہیں، ہم نے ریڈار ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر ویژن کے ساتھ اسے آگے بڑھایا ہے، اسٹیئرنگ کنٹرول کے بعد اب ہم آبجیکٹ ڈیٹیکشن، لین ریکگنیشن، اسپیڈ لیمٹ ڈیٹکشن اور سگنل لائٹ ریکگنیشن پر بھی کام  شروع کرچکے ہیں جس سے کار ایک مکمل Autonomous driving پر آجائے گی۔ 

واضح رہے کہ فی الحال گاڑی کی اسپیڈ الگورتھم میں 15 سے 20 رکھی گئی ہے آٹونومس ڈرائیونگ میں ٹرننگ موڈ اور سامنے سے آنے والے کسی بھی ٹریفک کی judgment موجود ہے۔ 

اے آئی بیس ڈرائیور لیس کار بنانے والی انجینئرز کی ٹیم کے ایک رکن انضمام خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ دنیا کی ان چند گاڑیوں میں سے ایک یے جو  پاکستان کےuncontrolled urban environmentکا سامنا کررہی ہے، ہماری سینسر ٹیکنالوجی بہت اسٹرونگ ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ منصوبہ این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کے دور میں شروع ہوا تھا جو موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طفیل احمد کے دور کے آغاز میں ہی ایک سنگ میل عبور کرچکا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایل ٹی 20:ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • پاکستان کے کرکٹرز کی وجہ سے آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کو شہرت مل رہی ہے: شاداب خان
  • آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • پاکستان کی پہلی ڈرائیور لیس کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی: بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شرمناک شکست
  • امریکا، آسٹریلیا اور برطانیہ نے سہ فریقی سلامتی شراکت داری کے عزم کی تجدید کی
  • آئی ایل ٹی 20 :گلف جائنٹس نے شارجہ واریئرز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی