آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹ سے شکست دیکر سیریز 0-2 سے جیت لی۔
گال میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 257 اور دوسری اننگز میں 231 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ آسٹریلیا کو جیت کیلئے 75 محض رنز کا ہدف ملا تھا۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پہلی اننگز میں 414 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا۔
بعدازاں سری لنکا کے 75 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، عثمان خواجہ 27 اور مارنس لبوشین 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا نے سری لنکا کو اُسکے ہوم گراؤنڈ پر 2011 کے بعد پہلی بار سیریز میں شکست دی۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا فائنل رواں برس آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سری لنکا
پڑھیں:
امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
راولپنڈی (آئی این پی )پاک سری لنکا بحری مشقوں امن 2025 کے لیے دونوں ممالک کے اشتراک پر بھارت ہمیشہ کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔خطے میں بحری طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان بحریہ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بھارتی حلقوں میں سخت اضطراب کا سبب بنی ہوئی ہیں۔امن 2025 میں 60 سے زائد ممالک کی شمولیت جہاں ایک تاریخی لمحہ ہے، وہیں بھارت کی جانب سے اس کامیابی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں خود اس کی خفت کا باعث بن رہی ہیں۔ پاک بحریہ کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی مشقوں میں شرکت اور دوستانہ دوروں نے نہ صرف عسکری میدان میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا بلکہ عالمی سطح پر تعاون کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ پی این ایس اصلت کا حالیہ کولمبو دورہ، سری لنکن بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں اور دیگر فعال روابط اس مضبوط شراکت داری کا عملی مظہر ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بے بنیاد دعوی کیا کہ پاک سری لنکا بحری مشق منسوخ کر دی گئی ہے، تاہم سری لنکا کی وزارت دفاع نے ان افواہوں کی نہ صرف سختی سے تردید کی بلکہ واضح الفاظ میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔ امن 2025 میں سری لنکن بحریہ کی پرجوش شرکت نے بھارتی میڈیا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ یہ شرکت اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نہ صرف بحری سلامتی کے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں بلکہ ان کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔ بھارت کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بار بار ناکام ہو رہی ہیں۔ خواہ وہ جعلی خبریں ہوں یا میڈیا پروپیگنڈا، زمینی حقائق یہ ثابت کر رہے ہیں کہ خطے میں پاکستان کا مثر کردار اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔