سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسر عرفات جنوبی افریقہ کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
لندن (نیوزڈیسک)سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسرعرفات کو پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کیلئے جنوبی افریقہ کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کرلیا گیا۔
یاسر عرفات کو جنوبی افریقا کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے۔سابق پاکستانی آل راؤنڈر نے لندن سےلاہور پہنچ کر جنوبی افریقی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ میرے لیے جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کام کرنےکا اچھا موقع ہے، سہ ملکی سیریز کے لیےکنڈیشنز سے واقفیت کی وجہ سے موقع دیا گیا ہے۔
یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ اور انجریز کی وجہ سے زیادہ پلیئرز دستیاب نہیں تھے لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے، تجربہ کار کھلاڑیوں کے نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے لیکن نوجوان بھی ٹیلنٹڈ پلیئر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے ڈریسنگ روم کا ماحول بڑا ریلیکس ہوتا ہے، سہ ملکی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کا بھرپور موقع ملےگا۔
ترکی ، زہریلی شراب پینے سے100 سے زائد افراد ہلاک،230 افراد ہسپتالوں میں داخل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یاسر عرفات
پڑھیں:
راونڈا کے وزیر خارجہ کی آسلام آباد آباد، سینیئر حکام نے استقبال کیا
راونڈ کے وزیر برائے امور خارجہ اور راونڈا کی انٹرنیشنل کارپوریشن کے سفیر کی اسلام آباد آمد۔
Minister of Foreign Affairs and International Cooperation of Rwanda Ambassador Olivier Jean Patrick Nduhungirehe arrived in Islamabad today on an official visit. At the airport he was recieved by DG Africa Ministry of Foreign Affairs, Rwandan High Commissioner in Pakistan and… pic.twitter.com/5GZ7q75xUz
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 20, 2025
راونڈ کے وزیر برائے امور خارجہ اور راونڈا کی انٹرنیشنل کارپوریشن کے سفیر اولیور جین پیٹرک ندوہنگرے مختصر دوسرے پر آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر راونڈا کے وزیر کا استقبال ڈی جی افریقہ وزارت خارجہ، پاکستان میں روانڈا کے ہائی کمشنر اور ایم ایف اے پاکستان کے دیگر سینیئر حکام نے کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افریقہ پاکستان راونڈا