ہمارے پاس تین اسپنرز کے آپشن ہیں، بولنگ کوچ اظہر محمود
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تین اسپنرز کے آپشن ہیں، خوشدل بولنگ اور بیٹنگ آپشن کیلئے لائے گئے ہیں۔
اظہر محمود نے مکسڈ میڈیا زون میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی تبدیلی کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ حارث روف کا ابھی پتہ نہیں ایم آر آئی کرانے پر پتہ چلے گا، ہم نے کسی تبدیلی کا نہیں سوچا یہ کام سلیکٹرز کا ہے۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بہترین دستیاب ٹیم ہے جس کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم رنز کرتے رہے ہیں ان کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود
لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پارٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ملتان راؤ ساجد علی اور میاں عدنان نے مخدوم ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال، بلدیاتی انتخابات اور وفاقی حکومت کے متنازعہ کینال منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ چند وزراء اس حساس قومی معاملے کو سیاسی رنگ دے کر حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ سندھ نے اس معاملے پر آئینی اور جمہوری حدود میں رہتے ہوئے بھرپور مؤقف اور پیپلزپارٹی اس مؤقف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ نہری منصوبہ صرف پانی کی تقسیم کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی بحران کا پیش خیمہ ہے۔ اس سے سندھ میں قحط سالی کے خدشات مزید گہرے ہو جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کو فوری تسلیم کرتے ہوئے نہری منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کریں۔